بیدر۔6/اگست۔شاہین ادارہ جات بیدر کے زیرِ اہتمام خواہش مند مرد و خواتین گریجویشن کامیاب اُمیدواروں کو ملازمت کیلئے ٹیچرس/ریسڈینٹ مینٹرس کی تربیت دی جائے گی۔ خواہش مند گریجویشن کامیاب اُمیدواروں کا انٹرویوملک کے حسبِ ذیل مُختلف مراکزمیں ہوگا جس کی تفصیل ذیل میں دی گئی ہے۔ 9 / اگست بوقت صبح10بجے بجے شام بمقام سی ٹی ای(مولانا آزاد نیشنل اُردو یویورسٹی)شاہین نگر بیدر منعقد ہوں گے۔ اس کے علاوہ وارانسی میں 12/اگست 2024،بوقت صبح10بجے تا5 بجے شام،بمقام آر سی وارانسی میں منعقد ہوں گے۔دربھنگہ میں 14/اگست 2024،بوقت صبح10بجے تا5 بجے شام بمقام سی ٹی ای دربھنگہ میں منعقد ہوں گے۔16/اگست 2024 کو اورنگ آباد میں بوقت صبح10بجے تا5 بجے شام بمقام سی ٹی ای اورنگ آباد میں منعقد ہوں گے۔19/اگست 2024،بوقت صبح10بجے تا5 بجے شام،بمقام مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی حیدرآباد کیمپس میں منعقد ہوں گے۔ خواہش مند گریجویٹ اُمیدواروں کو چاہئے کہ مکمل تفصیلات کے ساتھ اپنا Resume ذیل کے ای میل پر [email protected] بھیجیں۔انٹرویو میں منتخب اُمیدواراوں کی تربیت مع قیام و طعام بیدر میں ہوگی،بعد تربیت ملازمت شاہین ادارہ جات بیدر میں دی جائے گی۔تنخواہ 15ہزار تک دی جائے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے ہماری ویب سائیٹ www.shaheengroup.org پرجائیں یااس ٹول فری نمبر پر6235 121 1800 یا ان موبائیل نمبرس 8970973758/ 8329720392 اوقاتِ کار رابطہ کریں۔