یونِک ویلنیس کلب بیدر میں عالمی یومِ خواتین کا انعقاد

بیدر۔8/مارچ۔(محمد امین نواز)۔بیدر شہر کے مین روڈ پر واقع یونِک ویلنیس کلب بیدر کی جانب سے آج 8/مارچ کو عالمی یومِ خواتین عظیم الشان پیمانے پرمنایا گیا۔

اس موقع پر محترمہ عرشیہ جبین پارٹر یونک ویلنیس کلب بیدر نے عالمی یومِ خواتین کی مبارکباد دیتے ہوئے خواتین سامعین کو بتایا کہ آج خواتین دنیا میں مُختلف شعبہ جات میں نمایا ں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ا سکا اعتراف آج معاشرہ ہر فرد کرتا ہے۔مگرخواتین کی صحت کیلئے خود خواتین کو فکر ہونی چاہئے۔آج ہم دیکھ رہی ہیں کہ ہندوستان کی 57 فیصد خواتین وزن کی زیادتی یا کمی اور انیمیا یعنی خون کی کمی کا شکار ہیں۔ خواتین اطفال کی وزارت کے مطابق ملک میں 15 سے 49 سال کی 57 فیصد خواتین کا وزن عمر سے زیادہ اور کم ہوجاتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ خون کی کمی کا شکار ہیں۔ حالیہ نیشنل فیملی ہیلتھ سروے اس حقیقت کی تصدیق کرتا ہے۔ جنوری 2015 سے نومبر 2021 تک وزن کی زیادتی سے مُختلف امراض اور کمی سے بھی کمزوری اور سست پن اوراس کے ساتھ ساتھ ہیموگلوبن کے نمونوں کے ڈیٹا پر مبنی رپورٹ کے مطابق اکثر 46 فیصد لڑکیاں خون کی کمی کا شکار ہوجاتی ہیں۔ ایک عورت براہ راست خون کی کمی کے سبب اپنی جان گنوا دیتی ہے۔ اسی لئے ہم نے خواتین کو ان کی صحت اور فٹنیس کیلئے ان کمزوریاں کو دور کرنے کے مقصد سے یونِک ویلنیس کلب شروع کیا ہے۔الحمد للہ یہ کلب بڑی کامیابی سے اپنی منزلیں طے کررہا ہے اور کئی خواتین اس سے استفادہ کرچکی ہے۔اور مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔اس موقع پر محترمہ آفرین سُلطانہ فمنیس کوچ کے علاوہ جیوتی کلوادی نیوٹریشن کوچ نے بھی خطاب کیا۔پروگرام میں خواتین کی کثیر تعداد موجود تھے۔اس کلب میں ورک آوٹ کے ساتھ ساتھ نیوٹریشن بھی واجبی قیمتوں میں دستیاب ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!