لگاتار کوششوں کے بعد دنیا کو ویکسین حاصل ہوئی ہے جس کے بعد لوگوں میں سے لڑنے کے لیے ایک امید جاگی ہے جبکہ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے خبردار کرتے ہوئے یہ خبر دی ہے کہ کرونا وائرس کے بعد دنیا کو اس سے خطرناک چیلنج درپیش ہے۔
عالم ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے بعد دنیا کو خشک سالی کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے جو کہ کرونا وائرس سے خطرناک ہوگا۔
"آسماں توڑ کے سر اپنا اٹھایا تھا مگر
آسماں اور بھی اک میرے مقابل نکلا”
قدرتی آفات کے خطرات کے حوالے سے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی مامی میزوتوری نے ایک رپورٹ کی اشاعت سے قبل آن لائن پریس بریفنگ میں بتایا کہ خشک سالی آئندہ کی وباء کے طور پر دہانے پر کھڑی ہے اور اس کے علاج کیلئے کوئی ویکسین نہیں ہے۔
جمعرات کو اقوام متحدہ کی جانب سے شائع کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق 1998ء سے 2017ء تک خشک سالی سے 124 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوچکا ہے جبکہ اس سے ڈیڑھ ارب افراد متاثر ہوئے ہیں۔
مامی میزوتوری کا کہنا ہے کہ زیادہ امکان ہے کہ یہ اعداد و شمار بھی حقیقی اعداد و شمار سے مختلف ہوں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گلوبل وارمنگ نے جنوبی یورپ اور مغربی افریقا میں خشک سالی کے عمل کو تیز کردیا ہے۔
اقوام متحدہ نے واضح کیا ہے کہ اگر دنیا نے کوئی قدم نہ اٹھایا تو خشک سالی سے متاثرہ افراد کی تعداد میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہوسکتا ہے




