"یورینیم” جیسا حساس مادہ عوام‌ کے ہاتھوں میں !

دو ماہ سے ہندوستان میں "یورینیم” (جوکہ خطرناک دھماکا خیز مواد ہے) اسمگلنگ کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ضلع بوکارو کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں پولیس نے 7 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 6.4 کلوگرام یورینیم برآمد کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جس سے یہ حساس مادہ خریدا گیا تھا۔ وہ شخص اب تک پکڑ میں نہیں آیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشتبہ افراد، جن پر غیر قانونی یورینیم کی تجارت میں ملوث گروہ کا حصہ ہونے کا شبہ ہے، اس کے خریدار کی تلاش کر رہے تھے اور اس کی قیمتیں 50 لاکھ روپے مقرر کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ انہوں نے یہ حساس مادہ کس طرح حاصل کیا، تفتیش کے دوران انہوں نے مغربی بنگال، گریدی اور چند دیگر علاقوں کا ذکر کیا، ان کے پاس سے سات موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل بھی قبضے میں لی گئی ہے’۔
خبروں کے مطابق گزشتہ ماہ پولیس نے مہاراشٹر سے 7 کلوگرام (15.4 پاؤنڈ) قدرتی یورینیم ضبط کیا تھا اور انتہائی تابکار مادے کو ‘غیر قانونی طور پر رکھنے’ کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا تھا۔
یہ دوسرا موقع ہے جب حالیہ برسوں میں اس طرح کے انتہائی حساس مادے کو پولیس نے گرفت میں لیا ہے۔ اس سے قبل 2016 میں پولیس نے مہاراشٹر کے علاقے میں تقریبا 9 کلوگرام (19.8 پاؤنڈ) یورینیم ضبط کیا تھا۔

Latest Indian news

Popular Stories