بنگلور۔26/اگست۔کرناٹک ہائی کورٹ نے سیکنڈ ڈویژن اسسٹنٹ (ایس ڈی اے) کی مختلف عہدوں کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار نوٹیفکیشن دیکھ سکتے ہیں اور کرناٹک ہائی کورٹ کی آفیشل ویب سائٹ karnatakajudiciary.kar.nic.in پر درخواست دے سکتے ہیں۔ ان عہدوں کے لیے درخواست دینے کے خواہشمند اور اہل امیدوار نوٹ کریں کہ فی الحال درخواست کا عمل جاری ہے اور درخواست دینے کی آخری تاریخ 24 ستمبر ہے۔ درخواست فیس یا چالان جمع کرانے کی آخری تاریخ بھی 27 ستمبر ہے۔عہدوں کی تفصیلات یہ تقررات مہم کرناٹک ہائی کورٹ 142 خالی جائیدادوں کو پُر کرنے کے لیے چلارہی ہے۔ عام زمرے اور او بی سی امیدواروں کے لیے درخواست کی فیس 350 روپے مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ ایس سی/ایس ٹی اور بینچ مارک ڈس ایبلٹی والے افراد کے لیے درخواست کی فیس 200 روپے ہے۔ امیدوار ایس بی آئی ادائیگی گیٹ وے یا چالان کے ذریعے فیس آن لائن جمع کروا سکتے ہیں، یا درخواست فیس بھی ایس بی آئی برانچ میں جمع کرائی جا سکتی ہے۔کرناٹک ہائی کورٹ تقررات 2021 کے لیے درخواست کیسے دیں۔
سب سے پہلے کرناٹک ہائی کورٹ کی آفیشل ویب سائٹ karnatakajudiciary.kar.nic.in پر جائیں۔ہوم پیج پر، نوٹیفکیشن نمبر HCRB/SDA-5/2021 پر کلک کریں۔اب آن لائن درخواست پر کلک کریں۔درخواست فارم میں تمام معلومات کو درست طریقے سے پُر کریں۔اس کے بعد تمام مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کریں۔درخواست فیس آن لائن یا ایس بی آئی چالان کے ذریعے ادا کریں۔مستقبل کے حوالے کے لیے درخواست فارم کی ہارڈ کاپی اپنے پاس رکھیں۔نوٹ- امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اہلیت کے معیار سے متعلق معلومات کے لیے سرکاری ویب سائٹ پر جاکر نوٹیفکیشن چیک کریں۔




