بی جے پی اور جے ڈی یو کے مابین زبانی تصادم

٭٭شاہد عالم ٭٭

بہار میں بی جے پی۔جے ڈی یو  زیر قیادت این ڈی اے اتحاد کی حکومت بنے ابھی ۲ ماہ ہی پورے ہوئے ہیں۔لیکن  اسی دوران کئی مواقع آئے ہیں جب دونوں فریقوں کے مابین زبانی تصادم کی اطلاعات آئیں۔اگر چہ دونوں جماعتیں کہ رہی ہیں کہ اتحاد مضبوط ہے لیکن جے ڈی یو اروناچل میں بی جے پی کی سیاسی حرکت سے بہت پریشان ہے۔لہذا جے ڈی یو کے پیش نظر آر جے ڈی نے ایک نیا سیاسی اتحاد بنانے کی کوشش میں لگی ہے۔آر جے ڈی نے جے ڈی یو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بہار میں تجسوی کو وزیر اعلی بنانے میں مدد کرے اسکے برعکس  ۴۲۰۲ میں ہم نتیش کمار کو وزیراعظم بنانے میں مدد کریں گے۔

بی جے پی اور جے ڈی یو کے بیچ سیاسی تعلقات خطرے میں پڑتا نظرآ رہا ہے۔پچھلے دنوں ارونانچل پردیش میں جے ڈی یو کے ۶ (چھ) ایم ایل اے کے بی جے پی میں شامل ہونے سے بہار کے این ڈی اے میں دراڑ پڑتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

بہارجے ڈی یو کے نو منتخب صدر آر سی پی سنگھ نے اپنے پہلے پریس کانفرنس میں کہا کہ ’ ’ہماری پارٹی کسی کے پیٹھ میں چھُرّا نہیں مارتی، ساتھ ہی ہم کسی کو موقع نہیں دیتے کہ کوئی ہماری پیٹھ میں چھُرّا مار سکے“۔
سنگھ کے اس بیان کو ہال میں ارونانچل پردیش میں جے ڈی یو کے ۶(چھ) ایم ایل اے کے بی جے پی میں شامل ہونے کے پش منظر پر دیکھا جا رہا ہے۔
آرسی پی سنگھ نے قومی ایگزیکٹیو کی مٹینگ میں زور دے کر کہا کہ ہم اپنے قائد اور وزیر اعلی نتیش کمار کے خلاف ایک بھی لفظ برداشت نہیں کریں گے۔
نئے صدر سنگھ نے دیانتداری کا درس دیتے ہوئے کہا کہ ”ہم جس کے ساتھ بھی رہتے ہیں، پوری ایمانداری کے ساتھ رہتے ہیں، ہم کوئی سازش نہیں رچتے ہیں۔ہم اپنے اتحادیوں کے سات ایماندار رہتے ہیں مگر جو اروناچل میں ہوا وہ ٹھیک نہیں تھا“۔
حالیہ اسمبلی انتخاب میں بی جے پی کے مقابلے میں جے ڈی یو کے چناوی سٹرائک ریٹ کم ہونے کا ذکر کرتے ہوئے آر سی پی سنگھ کہتے ہیں کہ ”آج جو لوگ سٹرائک ریٹ اور چہرے کی بات کر رہے ہیں انہیں ۰۱۰۲ کا اسمبلی انتخاب یاد کرنا چاہئے۔چناؤ رزلٹ سے پہلے بی جے بی بڑی بڑی باتیں کر رہی تھی لیکن جب رزلٹ آیا تو جے ڈی یو کا سٹرائک ریٹ ۰۹ فیصد تھا“۔

بتا دیں کی اب تک بہار کابینہ کی توسیع نہیں ہوئی ہے کابینہ کی توسیع کو لیکر این ڈی اے کے اندر کھینچ تان چل رہی ہے۔ذرائع کے مطابق بی جے پی بڑی پارٹی کا حوالہ دے کرزیادہ سیٹیں چاہتی ہیں۔لیکن جے ڈی یو بی جے پی کو چناؤ کے پہلے اتحاد کی بنیادوں کو یاد دلا رہی ہے۔

بہار این ڈی اے اتحاد یوں کے بیچ زبانی تکرار کو دیکھتے ہوئے بہار اسمبلی کے سابق صدر اودے نارائن چودھری نے بروز پیر کہا کہ اگر نتیش کمار این ڈی اے سے باہر آتے ہیں اور تجسوی یادو کو وزیراعلی بناتے ہیں تو آرجے ڈی انہیں ۴۲۰۲ میں عظیم اتحاد کی طرف سے وزیر اعظم کے امیدوار کے اعلان میں تعاون کریں گے۔

حالانکہ اروناچل کے واقعہ سے بی جے پی کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہوالیکن اس کی حلیف جماعت جے ڈی یو کو بہت نقصان ہوا ہے۔دراصل اروناچل کی کاروائی بہار میں سیاست کو اپنے طریقے سے چلانے کی کوشش ہے اور بی جے پی بہار میں جے ڈی یو کو خبردار کر رہی ہے کہ بہار میں نتیش کمار نے اپنے طرقہ کارمیں تبدیلی نہیں لائی تویہاں بھی ویسے ہی توڑ پھوڑ ہو سکتی ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories