بنگلورو۔21/مارچ۔(ٹی ایچ جی نیوز بیورو)۔ اتوار کے روز چیف منسٹر بی ایس یدی یورپا نے واضح کیا کہ موجودہ ضمنی انتخاب میں ان کا بیٹا وجیندر امیدوار نہیں بنیں گے۔ضلع رائچور کے سنگھنور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وجییندر میسورو اور آس پاس کے اضلاع میں پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے میسورو میں رہیں گے۔ وہ وہاں ایک مکان کرایہ پر لیں گے۔یدیورپا نے کہا کہ بی جے پی نے پہلے ہی مشکی اور باسوواکلیان اسمبلی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بیلگاوی لوک سبھا حلقہ جیتنے کے لئے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں۔تاہم، وزیر اعلی نے وجئے پور کے ایم ایل اے بسون گوڑا پاٹل یتنال کے بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ یتنا ل نے کہا تھا کہ ضمنی انتخابات کے بعد چیف منسٹر کی جگہ لے لی جائے گی۔ یدی یورپا گوربالا گاوں میں شرن بسویشور مندر میں بھی گئے۔یہ جانا جاتا ہے کہ بیلگاوی لوک سبھا سیٹ کے لئے امیدوار کے بارے میں بی جے پی نے ابھی فیصلہ کرنا ہے۔ پارٹی کی کور کمیٹی نے ہفتے کے روز ریاستی صدر نلن کمار کتل کو آئندہ ضمنی انتخابات کے لئے ٹکٹوں کو حتمی شکل دینے کا اختیار دے دیا۔




