گلبرگہ، 3 مارچ(ای میل)حجاب جیسی عفیف و باعصمت شئے پرتنازعہ کھڑا کرنے پر علمائے اکرام و دانشوران ملت نے کرناٹک حکومت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ علمائے اکرام کا کہنا ہے کہ اسلام نے صنف نازک کو قیمتی ہیرے سے بڑھ کر حیثیت دی ہے اور اسکی حفاظت پر بھی زور دیا ہے۔ کرناٹک ہائیکورٹ میں حجاب کے موضوع پر جاری بحث کو بھی علمائے اکرام و دانشوران ملت نے غیر ضروری قرار دیا۔دانشوران ملت نے سوال کیا کہ کیا عدالت کو کسی بھی مذہب کے لازمی جز طئے کرنے کا اختیار ہے۔ کیا عدالتیں کسی بھی مذہب کی رسومات کو ضروری غیر ضروری قرار دینے کی مجاز ہیں معروف قومی تنظیم وحدت اسلامی نے اس ضمن میں "حجاب، قران و حدیث کی روشنی”کے عنوان میٹرو فنکشن ہال میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا۔ جس میں کئی ایک نامور علمائے اکرام اور خاتون عالمہ نے خطاب کیا۔ علمائے اکرام نے بتایا کہ سورہ نور اور سورہ احزاب سمیت کئی ایک مقامات پر حجاب کے تعلق سے ارشاد باری نازل ہوا ہے۔ صحیح مسلم شریف اور صحیح البخاری شریف کئی ایک احادیث حجاب کے تعلق سے موجود ہیں۔ علمائے اکرام نے خطاب کے دوران کہا کہ وقت اور جغرافیائی تقاضوں کے پیش نظر اسلامی خواتین کے پردے کے طریقوں میں تبدیلیاں آتی رہی ہیں، ہم دیکھتے ہیں کہ گزشتہ بیس برس پہلے خواتین جس طرح کا برقعہ استعمال کرتی تھیں، وہ آج ندارد ہے، اگر بیس برس سے پہلے کا بھی جائزہ لیا جائے تو اس وقت بھی برقعے کی شکل دوسری ہوا کرتی تھی تاہم مقصد ایک ہی تھا پورا جسم سر سے لے کر پاؤں تک ڈھانک لینا۔ علمائے اکرام نے سورہ احزاب کی آیت نمبراٹھاون کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ”اے نبیﷺ، مومن عورتوں سے کہہ دیجئے جب ہاہر نکلیں تو اپنے چہروں پر جلابی چادر اوڑھ لیا کریں۔ علمائے اکرام نے کہا کہ اللہ تعالی نے سورہ احزاب کی آیت نمبر اٹھاون میں "جَلابی”کا ذکر کیا ہے۔ صحابی رسول حضرت عبد اللہ ابن عباس کے بقول جلباب یا جلابی اس چادر کو کہا جاتا ہے، جو اوپر سے لے کر نیچے تک پورے جسم کو چھپائے۔ لغت عرب میں بھی جلباب یا جلابی اس چادر کو کہا جاتا ہے جو کہ پورے جسم کو چھپالے نہ کہ وہ چادر جسم کے بعض حصوں کو چھپالے۔ علمائے اکرام نے اپنے خطاب میں سورہ نور کی آیت نمبر اکتیس کا بھی حوالہ دیا۔ جس میں رب تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ مومن عورتوں سے کہہ دیجئے کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھا کریں۔ اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں، اور اپنی آرائش یعینی اپنے زیور پہننے کے مقامات کو ظاہر نہ ہونے دیا کریں بجز اس کے کہ جو اس میں کھلا رہتاہوں۔ علمائے اکرام نے کہا کہ اس آیت مبارکہ کی روشنی سے معلوم ہوتا ہے کہ صرف ہتھیلیاں اور آنکھ کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ علمائے اکرام نے ابو داؤدکی حدیث نمبر4104 ا کا بھی حوالہ دیا۔ علمائے اکرام نے حضرت عائشہ نے فریا کہ ایک بار حضرت اسماء بنت ابو بکر، آپ ﷺ کے روبرو باریک کپڑا پہن کر آئیں تو آپﷺ نے منہ پھیر لیا اور فرمایا کہ، اسماء جب عورت بالغ ہو جائے تو یہ درست نہیں کہ اس کی کوئی چیز نظر آئیں۔ پھرآپ ﷺ نے اپنے چہرے اور ہتھیلیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سوائے اس کے۔ دانشوران ملت نے کہا کہ ایسے ماحول میں اگر سے مسلم خواتین اپنے حجاب سے دستبردار ہوتی ہیں تو مستقبل میں اس کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ اس اجلاس کی صدارت وحدت اسلامی کرناٹک و تلنگانہ کے نقیب جناب محمد الیاس مومن نے کی۔ مولانا جاوید عالم قاسمی، مولانا عبد الرحیم سگری، جناب عزیز اللہ سرمست، مفتی توصیف خان، مفتی محمد رکن الدین رحمانی، محترمہ حسنیٰ خیری، محترمہ نیلوفر جہاں نے خطاب کیا۔ اجلاس میں خواتین و مرد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پردہ یا حجاب اسلام کا لازمی جز۔عدالتوں کو کسی بھی مذہب کے عقائد وتعلیمات طئے کرنے کا نہیں ہے اختیار وحدت اسلامی کی جانب سے "حجاب، قران و حدیث کی روشنی”کے عنوان سے جلسہ عام کا انعقاد
By y admin




