بیدر میں آج عازمین ِ حج /درخواست گزاروں کیلئے استقبالیہ معلوماتی پروگرام

بیدر۔18/مارچ۔سید منصور احمد قادری انجینئرمعتمد انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عازمین حج 2023کیلئے انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر کی جانب سے ایک استقبالیہ / معلوماتی پروگرام 19/مارچ 2023بروز اتوار صبح10:30بجے تا شام 5:00بجے بمقام جامع مسجد بیدررکھاگیا ہے۔تمام عازمین حج/ درخواست گذار وں سے گذارش کی گئی ہے کہ تمام مردخواتین وقت مقررہ پر جامع مسجد آجائیں اس پروگرام میں عازمین کے مجوزہ سفر حج سے متعلق ساری تفصیلات بتائی جائیں گی جو عازمین حج دفتر انجمن کے علاوہ اپنے طور پر یا کہیں اور اسے آن لائن درخواست داخل کئے ہوں وہ تمام بھی اس پروگرام میں ضرورشرکت کریں۔

Latest Indian news

Popular Stories