یڈیورپا کو استعفیٰ دینا چاہیے : کانگریس

کرناٹک میں یڈیو رپا کی قیادت میں تبدیلی کے لیے لگاتار احتجاج جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا کو ہٹانے کے لیے اس طرح کی مہم گذشتہ ایک سال سے جاری ہے۔ اسی دوران کانگریس نے آج 12 جولائی کو یدیورپا سی استعفی دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ جس کے بعد کرناٹک میں یڈیو رپا کی قیادت میں بی جے پی حکومت مشکل میں گھر گئی ہے ۔ وزیراعلی یڈ یو رپا کے اہل خانہ پر بد عنوانی کے الزامات لگ رہے ہیں ۔کانگریس نے کہا ہے کہ کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یدیورپا عہدے کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور ان کے اہل خانہ بدعنوانی میں ملوث ہیں لہٰذا مسٹر یڈیورپا کو عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے اور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی نگرانی میں الزامات کی تفتیش ہونی چاہیے۔

کانگریس کے تملناڈو، پدوچیری اور گوا کے انچارج دینش گُنڈو راؤ اور پارٹی کے ترجمان نے اتوار کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر یڈیورپا اقتدار اور عہدے کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور ان کے اہل خانہ کے رکن سرکاری کام میں دخل دے رہے ہیں۔ گھپلہ، بدعوانی اور عہدے کا غلط استعمال ریاست میں آئے دن کی کہانی بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک تازہ معاملے میں کچھ مقامی اخبارات اور چینل نے اسٹیٹ پولیوشن کنٹرول بورڈ کے چیئرمین سے عہدے پر تقرری کے عوض 16 کروڑ روپیے کی رشوت مانگنے کا انکشاف کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان تمام الزامات کے پیش نظر پہلے مسٹر یڈیورپا کو اخلاقیات کی بنیاد پر عہدے سے استعفیٰ دینا چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ مسٹر یڈیورپا کے استعفیٰ دینے کے ساتھ ہی معاملے کی تفتیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی نگرانی میں ہونی چاہیے تاکہ ملزموں کو سزا مل سکے۔ پارٹی نے سی بی آئی، ای ڈی اور محکمہ انکم ٹیکس بھی اس معاملے کی تفتتیش کرکے سچائی سامنے لانے کی درخواست کی ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!