بنگلورو۔13/اکتوبر۔(محمد امین نواز)۔ سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کو سپر کورونا واریر ایوارڈ دیا جائے گا۔ چیف منسٹر بسوراج بومائی کے پولیٹیکل سکریٹری ایم پی رینوکاچاریہ نے یہ بات کہی۔ضلعی انتظامیہ 19 اکتوبر کو نیمتی گاؤں میں ایک پروگرام میں ہونالی اور نیمتی تحصیلوں کے 4 ہزار سے زائد کورونا یودقاوں کا اعزاز دے گی۔ یدی یورپا کو اسی تقریب میں سپر کورونا واریر ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں وزیر صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر کے کے سدھاکر ضلع انچارج وزیر بیراتی بسواراج اور رکن پارلیمنٹ جے ایم سدھیشور موجود ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں کورونا وبا پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرنے والے یدی یورپا کو اس تقریب میں خصوصی طور پر نوازا جائے گا۔
یدی یورپا کو سپر کورونا واریر ایوارڈ ملا۔کورونا وبا پر قابو پانے میں اہم کردار
By y admin




