بیدر۔12/جون۔ ریاستی یوتھ کانگریس صدر مسٹر رکشا رمیا کی ہدایت پر ریاستی جنرل سکریٹری یوتھ کانگریس محترمہ ڈاکٹر افروز جہاں کی قیادت میں آج بسواکلیان شہر مُختلف پٹرول پمپوں کے روبرو احتجاج کیا۔اس موقع پر محترمہ ڈاکٹر افروز جہاں اسٹیٹ جنرل سکریٹری یوتھ کانگریس نے پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر تک پہنچنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خطاب میں بتایا کہ کورونا وائرس کی تباہ کاریوں لاک ڈاؤن اور اموات کے علاوہ بے روزگاری سے پریشان عوام کی مصیبتوں اور پریشانیوں میں پٹرول، ڈیزل، پکوا ن گیاس، کھانے کے تیل، اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں مرکزی حکومت کی جانب سے اضافہ کے سبب عام آدمی کوزندگی گزارنامشکل اور دوبھرہوگیا ہے۔ محترمہ ڈاکٹر افروز جہاں نے مُظاہرین سے خطاب میں پُر زور انداز میں کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، جس سے پہلے ہی متاثرہ عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ کرونا کی وبا سے لڑ رہے ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا انتخابی نعرہ ‘اچھے دن آئیں گے’ کب آئیں گے اور کہاں؟ انہوں نے کہا کہ مرکز اور ریاست میں بی جے پی حکومت کوویڈ۔19 کی دوسری لہر کی صورتحال پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔ اسپتالوں، بیڈوں اور آئی سی یو میں آکسیجن کی کمی سمیت مختلف وجوہات کی وجہ سے سیکڑوں افراد کی موت ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا ”مرکز اور ریاست میں بی جے پی حکومت نے ہر دوسرے دن پیٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمت میں اضافہ کرکے عام آدمی کو دھوکہ دیا ہے۔” انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت سے ان قائدین نے پر زور مطالبہ کیاکہ عام اور غریب انسانوں کی زندگی کو مزید مشکلات اور مالی دشواریوں سے بچانے کئے لئے مرکزی حکومت فوری طور پر پٹرول‘ ڈیزل، پکوان گیاس، برقی شرحوں اور دیگر اشیاء مایحتاج کی قیمتوں میں فوری تخفیف کرے۔ اس موقع پر جناب عمران خان سٹی میونسپل کونسل وارڈنمبر31‘محمد عبید اللہ ہاشمی IYCکیمپننگ کوآرڈینیٹر یوگیش گتہ دار رورل صدر یوتھ کانگریس بسواکلیان‘شیخ شریف ڈسٹرکٹ جنرل سکریٹری یوتھ کانگریس‘شیخ نجیب پٹیل نائب صدر بیدر ساؤتھ یوتھ کانگریس‘ محمد عارف یوتھ لیڈر‘ محمد توصیف یوتھ لیڈر‘ محمد ثاقب یوتھ لیڈر‘ کرشنا وسنگوڑا نائب صدر رورل یوتھ کانگریس‘ ناصر خان یوتھ لیڈر‘ شیخ صدام یوتھ لیڈر‘ شیخ اسمعیل نائب صدر سمی یوتھ کانگریس‘شیخ محبوب یوتھ لیڈر نے ہاتھوں میں احتجاجی نعروں اور مطالبوں کے ساتھ زبردست احتجاج کیا۔ اس علامتی احتجاج میں شریک تھے۔ اس دوران، لیڈران اور پارٹی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے بسواکلیان کے مُختلف پٹرول پمپ کے روبرو احتجاج کیا اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر ‘100 ناٹ آؤٹ’ کا نعرہ لگایا۔ کچھ قائدین 100 پیڈ اور چمگادڑ ناٹ آؤٹ پہنے ہوئے تھے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ پر مرکزی حکومت کے خلاف’ آج بسواکلیان میں یوتھ کانگریس کی جانب سے احتجاج
By y admin




