پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیتموں کے خلاف یوتھ کانگریس کا مُظاہرہ

بیدر۔5/جون۔یوتھ کانگریس نے ہفتہ کے روز پٹرول اور ڈیزل کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے بڑھی ہوئی قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی یوتھ کانگریس جنرل سکریٹری محترمہ ڈاکٹر افروز جہاں نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے وقت حکومت نے ملکی معیشت کو بھی آفت میں ڈال دیا ہے۔ ایک طرف ملک کی معیشت چوپٹ ہو رہی ہے، دوسری طرف پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حزب اختلاف میں تھی، تو وہ پیٹرول اور ڈیزل کی شرح میں معمولی اضافہ کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کیا کرتی تھی، لیکن آج جب چوطرفہ مہنگائی کی مار پڑ رہی ہے، تو بی جے پی بیٹھی خاموش ہے۔ی محترمہ ڈاکٹر افروز جہاں نے کہا کہ آج ان کی تنظیم حکومت کو نیند سے جگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ملک کے متعدد علاقوں میں پٹرول 100 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 90 روپے فی لیٹر کے پار ہوچکا ہے اور قیمتیں ہر آئے دن بڑھتی جارہی ہیں۔کورونا وبا سے پریشان لوگ روزانہ پٹرول و ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں سے بھی بے حال ہوئے جا رہے ہیں۔ تیل کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے دیگر اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں اور مہنگائی کا یہ سلسلہ لگاتار بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ مرکز کی بی جے پی حکومت نے پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرکے عوام پر غیرضروری بوجھ ڈالنے کا کام کیا جس سے عام آدمی میں بے حد تکلیف اور عدم اطمینان ہے۔ی محترمہ ڈاکٹر افروز جہاں گزشتہ تین مہینے سے کورونا وبا کے سبب اقتصادی چیلنجوں کا سامنے کررہے ملک کے عوام کو مرکز ی حکومت نے پٹرول-ڈیژل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرکے گہرے اقتصادی بحران میں ڈال دیا ہے۔کورونا بحران میں لوگوں کو دوہری مارجھیلنی پڑ رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک طرف جہاں کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے سماج کے ہر شعبہ میں لوگوں کے روزگار ختم ہوئے، آمدنی میں کمی ہوئی، وہیں دوسری طرف پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ نے عام آدمی کی کمرتوڑ دی ہے۔اس موقع پر علی شان قادری نائب صدر بیدر یوتھ کانگریس ‘ شیوناتھ اپاہدائے نائب صدر بیدر یوتھ کانگریس ‘ اکرم قادری سٹی صدر یوتھ کانگریس بیدر’ نجیب پٹیل نائب صدر یوتھ کانگریس ساوتھ بیدر ‘ طاہر انوار جنرل سکریٹری یوتھ کانگریس ضلع بیدر’ نور عالم جنرل سکریٹری یوتھ کانگریس ضلع بیدر’ شیخ عتیق جنرل سکریٹری یوتھ کانگریس ضلع بیدر’ ‘ خضر خان ‘ فہادحسین ‘عبدالہادی’ محمد ندیم اور کانگریس کارکنوں نے اس موقع پر مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

Latest Indian news

Popular Stories