ویڈیوجرم کی ویڈیولڑکے کو لات مارنے کے الزام میں اتر پردیش میں آر پی...

لڑکے کو لات مارنے کے الزام میں اتر پردیش میں آر پی ایف کانسٹیبل معطل

لکھنؤ: اتر پردیش میں ریلوے پروٹیکشن فورس (RPF) کے ایک کانسٹیبل کو ایک لڑکے کو لات مارنے کے الزام میں ملازمت سے معطل کر دیا گیا ہے جو پلیٹ فارم میں لیٹا ہوا تھا۔

یہ واقعہ بلیا ضلع کے بیلتھرا روڈ ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا اور اتوار سے سوشل میڈیا پر کانسٹیبل کے لڑکے کو لات مارنے کا ویڈیو کلپ بھی گردش کر رہا ہے۔

نارتھ ایسٹرن ریلوے (این ای آر) آر پی ایف وارانسی ڈویژن نے بتایا کہ ملزم کانسٹیبل کی شناخت بلیندر سنگھ کے طور پر کی گئی۔

error: Content is protected !!