ویڈیوجرم کی ویڈیومغربی بنگال میں پانچویں جماعت کی بچی کے ساتھ 10 روپئے کے...

مغربی بنگال میں پانچویں جماعت کی بچی کے ساتھ 10 روپئے کے عوض ایک ماہ تک عصمت دری کرتا رہا

پولیس نے بتایا کہ ہندوستان-نیپال سرحد کے قریب مغربی بنگال کے دارجلنگ ضلع میں ایک 68 سالہ شخص کو ایک ماہ تک ایک لڑکی کی عصمت دری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ واقعات، جو کھوری باڑی کے علاقے میں پیش آیا، اس وقت سامنے آئے جب 5ویں جماعت کی طالبہ نے اپنی والدہ کو ان کے بارے میں بتایا اور اس نے سوموار کو ایف آئی آر درج کرائی۔

ایف آئی آر کے مطابق یہ واقعات اس وقت پیش آیا جب لڑکی اپنے گھر میں اکیلی تھی، ملزم مقامی باشندہ اس کے ساتھ زیادتی کرتا اور ہر بار 10 روپے دے کر دھمکی دیتا کہ اگر اس نے اس بارے میں انکشاف کیا تو وہ اسے گلا دبا کر قتل کر دے گا۔

پولیس شکایت کی بنیاد پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف پوسکو (POSCO) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ لڑکی کو طبی معائنے کے لیے نارتھ بنگال میڈیکل کالج اور اسپتال بھیج دیا گیا ہے اور آگے کی مزید تفتیشی کارروائی جاری ہے۔

error: Content is protected !!