ویڈیوجرم کی ویڈیونفرت انگیز تقریر کے خلاف درخواست پر آئندہ ماہ ہوگی سماعت

نفرت انگیز تقریر کے خلاف درخواست پر آئندہ ماہ ہوگی سماعت

نئی دہلی: سی پی ایم لیڈر ورندا کرات نے بی جے پی لیڈران انوراگ ٹھاکر اور پرویش ورما کی طرف سے کی گئی نفرت انگیز تقاریر سے منسلک ایک عرضی دائر کی تھی۔ سپریم کورٹ اس درخواست پر 3 اکتوبر کو سماعت کرے گی۔ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف مظاہروں کے دوران ان دونوں کی طرف سے کی گئی نفرت انگیز تقاریر کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی گئی تھی اور اس کی ہدایت نہ کرنے پر ٹرائل کورٹ کے طرز عمل کو ورندا نے چیلنج کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے واضح طور پر کہا کہ کیس میں مدعا علیہان کو مزید حقوق نہیں دیئے جائیں گے اور کیس کی سماعت 3 اکتوبر کو ہوگی۔

error: Content is protected !!