ویڈیوجرم کی ویڈیوجے پور ممبئی ایکسپریس میں مارے گئے اے ایس آئی کو 56...

جے پور ممبئی ایکسپریس میں مارے گئے اے ایس آئی کو 56 لاکھ کا معاوضہ

جے پور-ممبئی ایکسپریس پر فائرنگ میں کل چار لوگوں کی موت واقع ہو گئی ہے جن میں سے ایک اے ایس آئی بھی تھے۔ اس حوالے سے پولیس کی تفتیش جاری ہے۔ یہاں اے ایس آئی کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے جس کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔ ریلوے کی جانب سے اے ایس آئی تکارام کو تقریباً 56 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ اس ایکس گریشیا میں 25 لاکھ روپے، ریلوے سیفٹی ویلفیئر فنڈ کے تحت 15 لاکھ روپے، آخری رسومات کے لیے 20،000 روپے، ڈی سی آر جی 15 لاکھ روپے اور جی آئی ایس تقریباً 65000 روپے دیے جائیں گے۔

معلومات کے مطابق ملزم کانسٹیبل چیتن کو گجرات سے ممبئی سنٹرل منتقل کیا گیا تھا۔ وہ ٹرانسفر پر ناراض تھا۔ خاندان کے مسائل کی وجہ سے وہ ذہنی طور پر پریشان تھا۔ جے پور سے ممبئی جانے والی ٹرین میں اے ایس آئی تکارام اسکارٹ انچارج اور چیتن اسکارٹ ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ پیر کی صبح تقریباً 5:15 بجے، کانسٹیبل کی اے ایس آئی کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ جھگڑے کے بعد مشتعل کانسٹیبل نے سروس گن سے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے بعد ملزم چیتن ٹریک پر اتر کر بھاگنے لگا جسے بعد میں گرفتار کر کے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔

error: Content is protected !!