ویڈیوجرم کی ویڈیوکیمرے کے سامنے اجتماعی طور پر دو خواتین کی عزت کو کیا...

کیمرے کے سامنے اجتماعی طور پر دو خواتین کی عزت کو کیا تار تار

منی پور: منی پور میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس کو سننے کے بعد دل دہل جائے گا، جہاں دو خواتین کو کیمرے کے سامنے برہنہ کر کے اجتماعی طور پر عزت کے ساتھ کیا کھیل اور پھر اس حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

اس واقعہ کی بڑے پیمانے پر مذمت کی جا رہی ہے اور غم و غصہ کا اظہار کیا جا رہا، اس مذموم حرکت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کا دباؤ بڑھنے لگا ہے۔وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے پولیس حکام کو حکم دیا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کو ترجیح دیں۔

انٹر نیشنل ٹرائیل لیڈرز فورم ( آئی ٹی ایل ایف) نے الزام لگایا کہ یہ واقعہ 04 مئی کو کانگ پوکپی میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق کانگ پوکپی میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے، لیکن یہ واقعہ مختلف ضلع میں پیش آیا۔

error: Content is protected !!