ویڈیوجرم کی ویڈیویوپی میں مسلم طالب علم کو تھپڑ مارے جانے پر اویسی نے...

یوپی میں مسلم طالب علم کو تھپڑ مارے جانے پر اویسی نے شدید غم و غصّے کا کیا اظہار

نئی دہلی: اتر پردیش کے مظفر نگر میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم کو تھپڑ مارنے کے لیے ایک ٹیچر کے طالب علموں کو کہنے والے ویڈیو کی مختلف حلقوں سے مذمت کی جا رہی ہے۔ نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر)، کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا اور اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سخت رد عمل کا اظہار کیا۔

این سی پی سی آر کے سربراہ پریانک کانگو نے سوشل میڈیا پر اپیل کی کہ اس واقعے میں ملوث بچوں کی شناخت کے تحفظ کے لیے ویڈیو شیئر نہ کریں۔

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ شاید آپ اس مجرم کو لکھنو بلائیں اور اسے انعام دیں۔ کتنے مسلمان بچوں کو خاموشی سے ایسی ذلت برداشت کرنی پڑتی ہے اس کی کوئی گنتی نہیں۔ انہوں نے غم و غصے کا اظہار کیا کہ اسکولوں میں مسلم بچوں کو ‘جہادی’ یا ‘پاکستانی’ کہا جانا عام بات ہے۔

اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا، "ہم اپنی آنے والی نسل کو کیسا طبقہ، کیسا معاشرہ دینا چاہتے ہیں؟ چاند پر جانے والی ٹیکنالوجی یا نفرت کی سرحد پر دیوار بنانے والی چیزوں کے بارے میں بات کریں۔ نفرت ترقی کی سب سے بڑی دشمن ہے۔ اپنے ملک کے لیے، ترقی کے لیے، آنے والی نسل کے لیے، ہمیں اس نفرت کے خلاف مل کر بولنا چاہیے۔

error: Content is protected !!