کرناٹک میں جلوس کے راستے پر تصادم کے بعد دو گروپوں کے درمیان 20 مقدمات درج

کولار۔7/اکتوبر۔ دسہرہ جلوس کے راستے پر دلتوں اور اونچی ذات کے درمیان تصادم کے واقعہ میں ایک دوسرے کے خلاف 20 مجرمانہ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ پولیس نے جمعہ کو یہ جانکاری دی۔پولیس کے مطابق دلتوں پر مظالم کے 9 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور دلتوں کے خلاف اونچی ذات کے لوگوں کی جانب سے قتل کی کوشش کے 11 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔یہ واقعہ چہارشنبہکو دسہرہ کے تہوار اور جلوس کے سلسلے میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ گاؤں والوں نے گنگاما دیوی اور کٹیرما دیوی کا جلوس نکالا۔گاؤں کے بزرگ گاؤں میں جلوس کے روٹ میپ کو حتمی شکل دینے پر بات کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ دلت نوجوانوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جلوس کے دوران دلتوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے کیونکہ یہ ان کے علاقے میں آخری بار تھا اور انہیں پوجا کا وقت دیے بغیر جلدی سے گزرنے کی کوشش کی گئی۔اعلیٰ ذات کے گروہوں نے اس سے اتفاق نہیں کیا اور کہا کہ جلوس کو اسی طرح نکالا جانا چاہیے جس طرح برسوں سے چلا آ رہا ہے۔اس بات پر جھگڑا شروع ہوگیا اور دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر اینٹوں، پتھروں اور لکڑیوں سے حملہ کردیا۔ پولیس کو موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پانا پڑا۔ بعد میں پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے جلوس کو تبدیل کر دیا۔ضلع انتظامیہ نے گاؤں میں اعلیٰ ذات کے لوگوں اور دلتوں کے درمیان امن میٹنگ کا انعقاد کیا۔ انہوں نے امتیازی سلوک کے نتائج سے خبردار کیا اور گاؤں والے تمام گلیوں میں جلوس نکالنے پر راضی ہوگئے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories