بنگلور۔21/اپریل۔(محمد امین نواز)۔ تحصیل ہنسور کے گاؤں کالبیٹا کے قریب دوپہر ایک جیپ سڑک کنارے درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق، انیل (29)، سنتوش (29)، ونت کمار (32)، راجیش (22)، دیانند (34) اور بابو (25) کوڈاگو ضلع کی ویراج پیٹ تحصیل کے پالی بیٹا گاؤں کے رہنے والے ہنسور میں ایک شادی میں شرکت کر رہے تھے۔ اس کے بعد وہ جیپ میں گاؤں واپس جا رہے تھے۔ راستے میں ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور جیپ درخت سے ٹکرا گئی۔ جس کی وجہ سے چھ افراد ہلاک ہو گئے۔




