آوارہ مویشیوں کو سڑکوں پر نہ چھوڑا جائے

بیدر۔17/اگست۔بیدر شہر کی اہم سڑکوں اور عوامی مقامات پر آوارہ مویشی پائے جاتے ہیں۔جس کی وجہ سے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 7 دن کے اندر آوارہ مویشیوں کو اپنے اپنے گھروں میں باندھ لیں اور انہیں سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انہیں سڑکوں پر چھوڑنے نہ دیں۔بیدر میونسپل کمشنر نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ اگر سڑکوں پر آوارہ مویشی پائے جاتے ہیں تو میونسپلٹی کے ذریعہ ان کے آوارہ مویشیوں کو ضبط کیا جائے گا اور کرناٹک میونسپل ایکٹ 1964 کے مطابق انضباطی کارروائی کی جائے گی۔

Latest Indian news

Popular Stories