ویڈیوجرم کی ویڈیووزرائے اعلیٰ سدارامیا اور ممتا بنرجی کے خلاف پوسٹ کرنے پر ایف...

وزرائے اعلیٰ سدارامیا اور ممتا بنرجی کے خلاف پوسٹ کرنے پر ایف آئی آر درج

بنگلور: سائبر کرائم پولیس نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا کے خلاف توہین آمیز پوسٹس کرنے والے ایک شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کر لیا ہے۔

ملزم کی شناخت ایشو رپا منی آپا کے طور پر کی گئی ہے اور اس کے لیے تلاشی مہم جاری ہے۔

یہ ملزم معززین کے خلاف توہین آمیز پوسٹس کرتا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ وہ سی ایم سدارامیا، ڈی کے شیو کمار، وزیر لکشمی میبلکر ، وزیر پرینک کھرگے، وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور کے بارے میں بھی قابل اعتراض پوسٹس کر رہے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے سی ایم سدارامیا اور شیو کمار کی پوسٹس شیئر کیں اور ان پر توہین آمیز تبصرہ کیا۔ وائٹ فیلڈ سائبر اکنامک اینڈ نارکو ٹکس کرائم (سی ای این) پولیس اسٹیشن نے اس کے خلاف شکایت درج کر کے اس کی تلاش شروع کردی۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

error: Content is protected !!