ویڈیوجرم کی ویڈیوایئر ہوسٹس کا ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائے جانے پر...

ایئر ہوسٹس کا ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائے جانے پر گھر میں مچا کہرام، تفتیش شروع

ممبئی: ایک 25 سالہ ایئر ہوسٹس کو ممبئی کے فلیٹ میں تیز دھاردار ہتھیار سے قتل کئے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ افسران نے بتایا کہ متوفی خاتون، چھتیس گڑھ کی رہنے والی تھی اور اسی سال اپریل میں ملازمت کے سلسلے میں ممبئی آئی تھی۔ وہ اپنی بہن اور عاشق کے ساتھ فلیٹ میں رہتی تھی، لیکن اس کا عاشق تقریباً آٹھ دن پہلے ہی اپنے گاؤں چلا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق اتوار کو گھر والوں سے فون پر رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے اس کے کچھ دوستوں کو اطلاع دی، جنہوں نے فلیٹ کا دورہ کیا لیکن ان سے بھی دروازہ نہ کھلا تو آخر میں پولیس کو اطلاع دی گئی۔ اس کے فوراً بعد ایک ٹیم پہنچی اور مجبوراً اندر داخل ہو کر عورت کی لاش کو اندر سے تلاش کیا۔

پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ سوسائٹی اور آس پاس کی سڑکوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی چیک کی جا رہی ہے۔

error: Content is protected !!