محبانِ اردو گلبرگہ کے زیر اہتمام مرحوم خالد سعید اور ممتاز ادیبہ ڈاکٹر حلیمہ فردوس کی کتابوں کی رسم اجرااور جلسہ تفویضِ محبِ اردو کارنامہ حیات ایوارڈ برائے 2024

گلبرگہ : 19/ستمبر 2024 : (راست)- جناب چاند اکبر معتمد نشر و اشاعت کی اطلاع کے بہ موجب محبانِ اردو گلبرگہ کے زیر اہتمام اردو کی نامور ادیبہ، دختر گلبرگہ ڈاکٹر حلیمہ فرودس کی گراں قدر تصنیف "اُجالے یادوں کے” (خاکوں کا مجموعہ )اور’ تارا تارا نظمیں’ (خالد سعید مرحوم کی نظمیں) کی اجرا کا جلسہ بہ روز ہفتہ ،بہ تاریخ 28/ستمبر 2024، بہ وقت ساڑھے دس بجےصبح، بہ مقام ہدایت سینٹر،سنگتراش واڑی، گلبرگہ منعقد ہوگا۔ممتاز انشائیہ نگار اور بچوں کے ادیب ڈاکٹر محمد اسد اللہ (ناگپور) ‘تارا تارا نظمیں’ کی اور پروفیسر آمنہ تحسین،صدر شعبہ مطالعات نسواں،مانو، حیدرآباد خاکوں کی کتاب” اُجالے یادوں کے” کی رسمِ اجرا انجام دیں گی۔ڈاکٹر انیس صدیقی اور ڈاکٹر غضنفر اقبال بالترتیب ان کتابوں پر اظہار خیال کریں گے۔
اس پرمسرت موقع پر محبانِ اردو گلبرگہ کی جانب سے ڈاکٹر حلیمہ فرودس کی نصف صدی پر محیط گراں قدر علمی، ادبی، تعلیمی اور تدریسی خدمات کے اعتراف میں اولین ‘محبِ اردو کارنامہ حیات ایوارڈ برائے 2024’ پیش کیا جائے گا۔کیسہ زر، سپاس نامہ اور تحفہ یادگار پرمشتمل یہ ایوارڈ محترمہ کنیز فاطمہ ایم ایل اے ،کلبرگی (شمال) اور جناب الم پربھو پاٹل ایم ایل اے کلبرگی (جنوب) انھیں تفویض کریں گے۔اس جلسے کی صدارت ڈاکٹر پیر زادہ فہیم الدین صدر محبانِ اردو گلبرگہ فرمائیں گے۔جناب خواجہ پاشاہ انعام دار،محمد مجیب احمد (نائبین صدر)، ڈاکٹر انیس صدیقی (معتمد)، جناب عارف مرزا (شریک معتمد) اور ڈاکٹر شمس الدین چودھری (خازن) کے علاوہ تمام اراکین عاملہ، محبانِ اردو گلبرگہ نے تمام ادب دوست احباب سے شرکت کی مخلصانہ درخواست کی ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!