بنگلور۔12/مارچ۔(ٹی ایچ جی نیوز بیورو)۔کمارسوامی نے کہا کہ سابق وزیر اورچامنڈیشور سے ایم ایل اے جی ٹی دیوگوڑا اب پارٹی میں ہیں یا نہیں، مجھے کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اس کا جواب صرف دیو ے گوڑا ہی دے سکتے ہیں۔ وہ کئی مہینوں سے پارٹی کی مٹینگوں میں شرکت نہیں کررہے ہیں۔ انہیں پارٹی سے باہر نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ذریعہ سدارامیا کو بھی برطرف نہیں کیا گیا تھا۔ڈپٹی چیف منسٹر بنائے جانے کے باوجود سدارامیا اقلیتوں، پسماندہ اور دلتوں کی تنظیم کے نام پر پارٹی میں ہی طاقت کا ایک متوازی مرکز قائم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ لہذا پارٹی نے انہیں ڈپٹی چیف منسٹرسے سبکدوش ہونے کی ہدایت کی تھی۔ اس کے بعد سدارامیا خود پارٹی سے الگ ہوگئے اور کانگریس میں شامل ہوگئے۔




