بیدر کے معروف و ممتاز خطاط الحاج مولوی عبدالرحیم صاحب کا انتقال

بیدر۔14/نومبر۔ یہ خبر نہایت افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ بیدر شہرکے معروف و ممتاز خطاط، قدیم رحیمیہ پریس کے مالک الحاج مولوی عبدالرحیم صاحب کا انتقال پُر ملال ہوا۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ بیدر کی جامع مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان حضرت خواجہ ابوالفیض ؒ بیدر عمل میں آئی۔مرحوم انتہائی نرم مزاج اور اُردو زبان کے خدمات گار تھے۔بیدر شہر میں ایک عرصہ دراز سے تدریس کے ساتھ ساتھ پرنٹگ پریس کے ذریعے بیدر ضلع اور اس کے اطراف و اکناف شہروں اور دیہاتوں کے لوگوں کی تقریبات و شادی و بیاہ کے رقعہ جات کے علاوہ مدارس و مساجد اور درگاہوں کے صندل و دینی اجتماعات کے پوسٹر چندہ رسید بُک کی اشاعت اپنے فنِ خطاطی سے دیدہ زیب پرنٹنگ کرتے تھے۔ آپ کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ اللہ نے اُنہیں فنِ خطاطی میں اُردو کو بائیں یعنی ریورس (مرور)میں لکھتے تھے‘ ایسے لکھنے والے وہ واحد خطاط تھے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے۔ (آمین)

Latest Indian news

Popular Stories