بنگلورو،( ایجنسی)۔ بی جے پی نے کرناٹک میں پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر دو ایم ایل اے ایس ٹی سوم شیکھر اور اے شیورام ہیبر کو پارٹی سے چھ سال کے لیے نکال دیا ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر بی وائی ویجندر نے منگل کو یہ جانکاری دی۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ پارٹی ہائی کمان نے طویل غور و خوض کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ سوم شیکھر یشونت پور سے ایم ایل اے ہیں اور ہیبر یلہ پور سیٹ سے۔ نکالے گئے ایم ایل اے نے اس معاملے میں کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ ساتھ ہی کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے اس فیصلے کی تنقید کی ہے۔ معلومات کے مطابق، انہوں نے سال 2019 میں کانگریس-جے ڈی ایس مخلوط حکومت کو گرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
یہ دونوں ایم ایل اے کانگریس-جے ڈی ایس کے 18 باغی ایم ایل اے میں شامل تھے جنہوں نے بی جے پی کو دوبارہ اقتدار میں لایا تھا۔ اس کے بعد دونوں ایم ایل اے بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ دونوں نے 2023 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔ پارٹی والوں کا کہنا ہے کہ الیکشن جیتنے کے بعد دونوں ایم ایل اے پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے۔




