ضلع بیدر میں گنے کا نرخ 2900 روپے فی ٹن مقرر ۔ ڈپٹی کمشنر شلپا شرما کا اعلان
ڈپٹی کمشنر شلپا شرما نے آج ڈپٹی کمشنر آفس میں ماؤں اور نوزائیدہ بچوں کے لیے خصوصی ’’مگو آریکے کمرہ‘‘ (مادر و طفل آرام گاہ) کا افتتاح کیا۔ یہ سہولت ان خواتین کے لیے قائم کی گئی ہے جو بچوں کے ساتھ دفتر آتی ہیں اور انہیں دودھ پلانے یا آرام دینے کے لیے موزوں جگہ میسر نہیں ہوتی۔ کمرے میں بچوں کے لیے کھلونے، دیواری تصویریں اور دیگر ضروری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ ڈی سی نے کہا کہ دفتر آنے والی خواتین اس سہولت سے بلا جھجھک فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ افتتاح کے موقع پر محکمہ جنگلات، خواتین و اطفال، اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔
—
"نیرامیا” ہیلتھ انشورنس اسکیم معذور بچوں کے لیے درخواستیں مطلوب
بیدر۔ 14 / نومبر۔ محکمہ معذورین و سینئر سٹیزن ویلفیئر نے اعلان کیا ہے کہ سال 2025–26 کے لیے ’’نیرامیا ہیلتھ انشورنس اسکیم‘‘ کے تحت معذور بچوں بشمول ذہنی پسماندگی، سیریبریل پالسی، آٹزم اور متعدد معذوریوں کے والدین سے درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں۔ درخواست دینے والے والدین متعلقہ دفتر سے فارم حاصل کر کے اسے مکمل شدہ دستاویزات جیسے یو ڈی آئی ڈی کارڈ، بی پی ایل راشن کارڈ، آدھار کارڈ، والدین کے ساتھ مشترکہ بینک اکاؤنٹ کی کاپی اور دو تصاویر کے ساتھ 29 نومبر 2025 تک جمع کرا سکتے ہیں۔ مزید رہنمائی کے لیے ضلعی و تعلقہ سطح کے موبائل نمبرز بھی فراہم کیے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر آفس میں ’’مادر و طفل آرام گاہ‘‘ کا افتتاح
بیدر۔ 14 / نومبر۔ ڈپٹی کمشنر شلپا شرما نے آج ڈپٹی کمشنر آفس میں ماؤں اور نوزائیدہ بچوں کے لیے خصوصی ’’مگو آریکے کمرہ‘‘ (مادر و طفل آرام گاہ) کا افتتاح کیا۔ یہ سہولت ان خواتین کے لیے قائم کی گئی ہے جو بچوں کے ساتھ دفتر آتی ہیں اور انہیں دودھ پلانے یا آرام دینے کے لیے موزوں جگہ میسر نہیں ہوتی۔ کمرے میں بچوں کے لیے کھلونے، دیواری تصویریں اور دیگر ضروری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ ڈی سی نے کہا کہ دفتر آنے والی خواتین اس سہولت سے بلا جھجھک فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ افتتاح کے موقع پر محکمہ جنگلات، خواتین و اطفال، اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔
—
چٹگوپہ میونسپلٹی کا حکم اداروں کے احاطوں میں موجود آوارہ کتوں کا اندراج لازمی
بیدر۔ 14 / نومبر۔ چٹگوپہ ٹاؤن میونسپل کونسل نے اپنے دائرۂ اختیار میں واقع تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں، اسپتالوں، کھیل کے میدانوں، بس اسٹینڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں کے ذمہ داران سے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اپنے احاطوں میں موجود آوارہ کتوں کی تعداد کا باقاعدہ ریکارڈ تیار کر کے فوری طور پر میونسپلٹی کو فراہم کریں۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ادارے آوارہ کتوں کے داخلے کی روک تھام اور ان کی نقل مکانی کے لیے شہری ادارے کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور ایک ذمہ دار ملازم کو نوڈل افسر مقرر کریں۔ اگر کسی ادارے کے احاطے میں دوبارہ کتوں کی موجودگی پائی گئی تو ان کی منتقلی کا خرچ متعلقہ ادارے سے وصول کیا جائے گا۔ احکامات کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
نیشنل نیچرل فارمنگ ٹریننگ ، کسانوں کو قدرتی کاشتکاری اپنانے کی ترغیب
بیدر۔ 14 / نومبر۔ ۔باغبانی کالج بیدر کے ڈین اور تربیتی پروگرام کے سرپرست ڈاکٹر ایس۔ وی۔ پاٹل نے ’’قدرتی کاشتکاری‘‘ کے پانچ روزہ تربیتی پروگرام کے افتتاح پر زور دیا کہ زرعی مزدور اور "کسان تنظیمیں” تربیت سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ کسانوں کو اس زرعی طریقہ کار کی رہنمائی فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی کاشتکاری میں کیمیائی کھادوں اور زہروں پر انحصار کم ہو جاتا ہے جبکہ گوبر، گُڑ، دالوں کے آٹے اور مختلف نامیاتی اجزا کے استعمال سے مٹی کی زرخیزی، رطوبت اور غذائیت برقرار رہتی ہے۔ اس طریقے میں بیشتر محلول اور نامیاتی ادویات کسان خود تیار کر سکتے ہیں، جس سے ان میں اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔ زرعی محکمے کی جوائنٹ ڈائریکٹر دیویکا آر نے کہا کہ روایتی یک فصلی نظام سے ہٹ کر کسانوں کو نئے تجربات اختیار کرنے چاہئیں کیونکہ کیمیائی ادویات کے بڑھتے استعمال نے ماحول اور انسانی صحت کو متاثر کیا ہے۔ اسی لیے آج لوگ نامیاتی اور قدرتی کاشتکاری کے پیداوار کو ترجیح دے رہے ہیں۔ باغبانی کے جوائنٹ ڈائریکٹر وِشواناتھ ژِلے نے کہا کہ نامیاتی طریقہ مٹی کی صحت برقرار رکھتا ہے اور بہتر غذائیت والا اناج پیدا ہوتا ہے جس کی بین الاقوامی سطح پر مانگ بھی بڑھ رہی ہے۔ تربیت میں تقریباً 30 کمیونٹی ریسورس پرسنز نے حصہ لیا۔
بچوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر گِریش بدولے
بیدر۔ 14 / نومبر۔ بچوں کے حقوق کے تحفظ کو اجتماعی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر گِریش بدولے نے شہر کے بال بھون میں منعقدہ ضلعی یومِ اطفال تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، حفاظت، اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی بچوں کا بنیادی حق ہے اور ایک روشن مستقبل کی تشکیل اسی پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے یومِ پیدائش کو بچوں سے ان کی بے پناہ محبت کے باعث یومِ اطفال کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ڈاکٹر بدولے کے مطابق آج کے بچے کل کے آئی اے ایس، آئی پی ایس افسران، سائنس دان، ڈاکٹر، اساتذہ، کھلاڑی اور صنعت کار بن کر ملک کا وقار بڑھائیں گے۔ انہوں نے گھر کو بچے کی پہلی درسگاہ قرار دیتے ہوئے والدین سے کہا کہ وہ اچھی تربیت، اخلاق اور اقدار کے ذریعے بچوں کو بہترین شہری بنانے میں کردار ادا کریں۔ پروگرام میں مختلف مقابلوں کے فاتحین کو انعامات تقسیم کیے گئے اور بچوں نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے۔




