بیدر کی تازہ خبریں

نَیسَرگِک (قدرتی) زراعت کی پانچ روزہ تربیت کا اختتامی اجلاس
قدرتی کاشتکاری عام کریں، دیہی کسانوں تک پیغام پہنچائیں: ڈاکٹر سریش پاٹل

بیدر۔17/نومبر۔قدرتی کاشتکاری پر مبنی پانچ روزہ تربیتی پروگرام کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گلبرگہ زرعی یونیورسٹی کے سابق ڈین ڈاکٹر سریش پاٹل نے کہا کہ تربیت میں سیکھے گئے طریقہ کار بیجامرت، جیوامرت، نیم آسرا، اگنی آسرا، دَش پرنی، کھٹی مٹھّی لسی اور گھَن جیوامرت کو اپنے گاؤں کے کسانوں تک پہنچا کر قدرتی کاشتکاری کو فروغ دینا ہر تربیت یافتہ شخص کی ذمہ داری ہے۔یہ اجلاس باغبانی یونیورسٹی باگل کوٹ، باغبانی کالج بیدر اور قومی قدرتی کاشتکاری مشن (حکومتِ ہند) کے اشتراک سے منعقد ہوا، جس میں بیدر ضلع کی مختلف پنچایتوں سے 30 زرعی کارکنوں (کسان سنگھوں) نے حصہ لیا۔باغبانی کالج بیدر کے ڈین ڈاکٹر ایس وی پاٹل نے شرکاء کو کامیابی سے تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور انہیں سرٹیفکیٹ، تربیتی کتابچہ اور پین ڈرائیو تقسیم کی۔

مقامی اداروں کی ترقیاتی منصوبہ بندی 30 نومبر تک جمع کرائیں: وزیر ایشور کھنڈرے

بیدر۔17/نومبر۔ ضلع نگران وزیر و وزیر جنگلات و ماحولیات ایشور بی کھنڈرے نے ضلع منصوبہ کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ مقامی اداروں کے نوڈل افسران 30 نومبر تک گرام سبھا منعقد کرکے اپنی کارروائی منصوبہ بندی حکومت کو ارسال کریں۔انہوں نے تاکید کی کہ منصوبہ بندی گرام سبھا اور وارڈ سبھا کی سفارشات کے مطابق ہو، تاکہ آئندہ ریاستی بجٹ میں ضم کرنے میں سہولت رہے۔ انہوں نے بیدر میونسپل کارپوریشن میں شامل 16 نئے دیہاتوں میں بنیادی سہولتوں سوکڑتا، گندگی اٹھاؤ، اسٹریٹ لائٹس وغیرہ کو ترجیحی بنیاد پر بہتر بنانے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں وزیر رحیم خان، رکن اسمبلی ڈاکٹر شیلندر بیداڑے، ڈپٹی کمشنر شلپا شرما اور اعلیٰ حکام شریک تھے۔

خواتین و اطفال بہبودمحکمہ کی جانب سے مختلف اسکیموں کے لیے درخواستیں طلب

بیدر۔17/نومبر۔خواتین و اطفال اطفالمحکمہ نے اعلان کیا ہے کہ 2025-26 کے لیے کرناتک ویمن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی اسکیموں — دھن شری یوجنا، ٹرانس جینڈر ری ہیبیلیٹیشن اسکیم، چیتن اسکیم اور اُدیوگِنی اسکیم کے لیے سروس سِندھو پورٹل پر آن لائن درخواستیں قبول کی جا رہی ہیں۔درخواست دہندگان قریبی بیپوُجی سیوا کیندر، گرام ون، کرناٹک ون یا بنگلورو ون مراکز سے فارم جمع کر سکتے ہیں۔ آخری تاریخ 15 دسمبر 2025 مقرر ہے۔مزید تفصیلات کے لیے متعلقہ ضلعی دفاتر سے رابطہ کی ہدایت دی گئی ہے۔

ہمناآباد میں ’ای-پوتھی آندولن‘ سے فائدہ اٹھائیں: تحصیلدار کی اپیل

بیدر۔17/نومبر۔ تحصیلدار نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر کسی زمین دار کا انتقال ہو جائے تو اس کے ورثاء بغیر کسی خرچ کے“ای-پوتھی آندولن”کے ذریعے بآسانی زمین کی نامانتکلی (ہکّو بَدلی) انجام دے سکتے ہیں۔صرف موت کا سرٹیفکیٹ، آدھار کارڈ، موبائل
19 نومبر کو کئی علاقوں میں بجلی بند رہے گی
بیدر۔17/نومبر۔ مَنڈال اور سستا پور 110/33-11 کے وی سب اسٹیشنز میں ہنگامی مرمت کے سبب 19 نومبر 2025 کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک 33 کے وی اور 11 کے وی فیڈروں کے تحت آنے والے متعدد دیہی علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔محکمہ نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

آپ بدلیں، سماج بدلے گا”۔ وزیر سنتوش لاڈ

بیدر۔17/نومبر۔ وزیر محنت سنتوش ایس لاڈ نے نیشنل آڈیٹوریم میں منعقدہ ’عہدِ اعضاء عطیہ‘ اور ’منشیات سے پاک کیمپس‘ ریلی کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ ڈرگ استعمال اور بُری عادتوں کے باعث نوجوان اپنی منزل اور مقصد سے بھٹک رہے ہیں۔ انہوں نے طلبہ سے نظم و ضبط، صحت اور مثبت طرزِ زندگی اپنانے کی اپیل کی۔ہزاروں طلبہ نے پوسٹرز کے ساتھ شہر میں ریلی نکالی اور ’نشہ نہیں، زندگی چاہیے‘ جیسے نعرے لگائے۔ڈپٹی کمشنر شلپا شرما، ایس پی پردیپ گُنٹی اور متعدد حکام شریک تھے۔

پیشہ ور کورسز کے طلبہ میں منشیات کا رجحان بڑھ رہا ہے: وزیر ایشور کھنڈرے

بیدر۔17/نومبر۔وزیر ماحولیات و ضلع نگران وزیر ایشور بی کھنڈرے نے کہا کہ طب، انجینئرنگ اور دیگر پیشہ ور کورسز کے طلبہ میں منشیات کے استعمال میں اضافہ تشویشناک ہے، اور انہیں صحیح سمت میں لانے کے لیے سماج کو متحد ہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نشہ نوجوانوں کی صلاحیت، مستقبل اور زندگی کو تباہ کرنے والی ’مہا وبا‘ ہے۔ اسی لیے ’نشہ مکتی بھارت‘ محض مہم نہیں بلکہ قومی صحت و ترقی کی مضبوط بنیاد ہے۔اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر بھگوان بی سی نے کئی نئے صحت و بہبود پروگراموں روزانہ یوگا، ذہنی دباؤ میں کمی، اعضاء عطیہ مہم، خواتین میں چھاتی کے کینسر کی مفت جانچ کا اعلان کیا۔طلبہ نے منشیات کے خلاف اور اعضاء عطیہ کے حق میں اسٹیج ڈرامہ بھی پیش کیا۔

Latest Indian news

Popular Stories