بیدر میں معذور افراد کے لیے 24 نومبر کو کھیل و ثقافتی مقابلے؛ رجسٹریشن کی اپیل
بیدر۔21/ٖنومبر۔عالمی یومِ معذورین کے موقع پر اس برس بھی 24 نومبر کو صبح10:30 بجے معذور افراد کے لیے مختلف کھیلوں کے مقابلے اور دوپہر 2:30 بجے ثقافتی مسابقوں کا اہتمام ضلع نہرو اسٹیڈیم، بیدر میں کیا گیا ہے۔ ضلع معذورین بہبود افسر کے مطابق تمام معذور افراد بشمول جسمانی طور پر معذور، MRW، VRW اور URW ان مقابلوں میں حصہ لے کر پروگرام کو کامیاب بنائیں۔دلچسپی رکھنے والے افراد اپنے تعلقہ کے MRWs یا محکمے کے منصوبہ معاونین سے رابطہ کرکے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے سینئر سٹیزن ہیلپ لائن کے نمبرز223771 08482 اور 234647 08482 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
بیدر: پانچ سال سے فائلنگ نہ کرنے والی انجمنوں کی رجسٹریشن منسوخی کا انتباہ، 31 دسمبر 2025 تک مہلت
بیدر۔21/ٖنومبر۔ضلع کے تمام رجسٹرڈ انجمنوں اور سوسائٹیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لازمی سالانہ فائلنگ مقررہ وقت میں جمع کرائیں، بصورتِ دیگر رجسٹریشن کی منسوخی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ضلع کوآپریٹیو سوسائٹیز کے ڈپٹی رجسٹرار کے مطابق کرناٹک سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1960 کے تحت ہر انجمن کی سالانہ تجدید لازمی ہے، جبکہ پانچ سال سے زائد عرصہ تک فائلنگ نہ کرنے والی انجمنوں کی رجسٹریشن دفعہ 13 کے تحت منسوخ کی جا سکتی ہے۔حکومت نے انجمنوں کے مفاد میں ایک موقع فراہم کرتے ہوئے 31 دسمبر 2025 تک تجدید اور فائلنگ کی اجازت دی ہے۔ پانچ سال سے زیادہ عرصہ سے بقیہ فائلنگ رکھنے والی سوسائٹیز کو ہر سال کے حساب سے 3000 روپے اضافی جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ آخری تاریخ کے بعد ایسی کسی انجمن کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔تمام مطلوبہ دستاویزات ڈپٹی رجسٹرار، سوسائٹیز رجسٹریشن دفتر، بیدر میں جمع کرانا ضروری ہے۔ مزید معلومات کے لیے دفتر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
ہویسالہ اور کیلاڈی چنّما ایوارڈ کے لیے درخواست کی آخری تاریخ میں توسیع، اب 5 دسمبر تک مہلت
بیدر۔21/ٖنومبر۔ خواتین و اطفال بہبود محکمے نے ”ہویسالہ“ اور ”کیلاڈی چنّما“ ایوارڈ کے لیے درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ بڑھاتے ہوئے 5 دسمبر 2025 مقرر کی ہے۔ یہ ایوارڈ اُن بچوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے جدت، سائنسی و منطقی کارکردگی، کھیل، فنون لطیفہ، ثقافت یا موسیقی کے شعبوں میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہو۔کرناٹک حکومت ہر سال 5 سے 18 برس کی عمر کے بچوں میں سے ہر شعبے میں دو یعنی مجموعی طور پر آٹھ بچوں کا انتخاب کرتی ہے۔ لڑکوں کو ”ہویسالہ“ اور لڑکیوں کو ”کیلاڈی چنّما“ ایوارڈ دیا جاتا ہے، جس میں 10 ہزار روپے نقد انعام اور اعزازی سند شامل ہوتی ہے۔خواہشمند بچے مقررہ فارم پر 5 دسمبر 2025 سے پہلے درخواست داخل کریں۔ فارم اور مزید تفصیلات کے لیے محکمہ خواتین و اطفال ترقیات، میلور، بیدر کے دفتر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔




