بیدر۔19/مئی۔(محمدامین نواز)۔میسورو سنٹرل جیل کے 46 قیدیوں کو 90 دن کی پیرول پر رہا کیا گیا ہے۔ آئندہ چار روز میں مزید نو قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔جیل سپرنٹنڈنٹ دیویشری نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 40 قیدیوں کو پیرول پر رہا کیا گیا ہے۔ تمام قیدیوں کے کنبہ کے افراد انفیکشن میں تھے اور صحت یاب ہونے کے بعد گھر واپسی پر اب وہ دوسری بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ ان کے زندہ رہنے کا امکان کم ہے۔ قیدی باقی کچھ دن اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزار سکیں گے۔ قیدیوں میں نو خواتین بھی شامل ہیں۔ قواعد کے مطابق اچھے کردار کے قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پیرول پر قیدیوں کو رہا کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے تحت قیدیوں کی تفصیلات جمعکرنے کے بعد نوے فیصد سزا مکمل کرنے والے قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔ ان تمام قیدیوں کو ہفتے میں ایک بار مقامی پولیس اسٹیشن میں حاضر ہوکر دستخط کرنا ہوں گے۔
46 قیدیوں کو پیرول پر رہا کیا گیا‘آئندہ چار روز میں مزید نو قیدیوں کو رہا کیا جائے گا
By y admin




