یوگی سے ناراضگی کی خبروں کے بیچ عادت کے خلاف مودی نے برتھ ڈے پر نہیں دی مبارکباد ، کیبنیٹ میں تبدیلیاں یوگی پر لائیں گی لگام ؟

کہا جاتا ہے اتر پردیش کی سیاست ملک کی سیاست کا رخ طے کرتی ہے۔ایسے میں اتر پردیش کی سیاست،وہاں سے آنے والی ہر خبر کی اہمیت کی اہمیت کو سمجھا جا سکتا ہے۔ خاص کر اب جب کہ اتر پردیش میں الیکشن آنے والے ہیں اور بی جے پی الیکشن کی تیاریوں میں زور و شور سے لگ چکی ہے یوپی کی ہر سرخی اپنے ساتھ کئی سیاسی معنوں اور اندازوں کو لے کر آتی ہے۔ایسی ہی ایک سرخی یا خبر کہیے پچھلے کچھ عرصہ سے یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت سے پارٹی لیڈران کی ناراضگی ،گنگا میں تیرنے والی لاشوں کا سامنے آنا اور عالمی میڈیا میں رسوائی اور ان سب سے بڑھ کر پارٹی کی اعلی قیادت خاص کر مودی اور امت شاہ کی یوگی سے ناراضگی کی خبروں کے بیچ پارٹی جنرل سیکرٹری کا اچانک یوپی دورہ اور معمول کے خلاف لیڈران سے تنہائی میں ملاقاتیں اور اس کے بعد کیبنیٹ میں بڑی تبدیلیوں کے اشارے ان سب واقعات نے یوگی آدتیہ ناتھ اور مودی کے بیچ ناراضگی کی خبروں کو طول دیا ہوا تھا اسی درمیان آنے والی دو خبروں نے یوگی کی بڑھتی مشکلات کا ایک اور اشارہ دیا ہے۔

وہ یہ کہ پرائم منسٹر نریندر مودی،امت شاہ اور پارٹی صدر نڈا نے ہر سال کی طرح امسال یوگی کو برتھ ڈے پر سوشیل میڈیا کے ذریعہ مبارکباد نہیں دی ہے۔اس خبر کے بعد بہت سے میڈیا پورٹلز نے لکھا کہ مودی نے کورونا کے زمانہ میں کسی کو مبارکباد نہیں دی ہے تو یوگی کو بھی مبارکباد نہ دینا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ اس کے جواب میں سماج وادی پارٹی کے ایک لیڈر نے مودی کا وہ ٹویٹ شیر کیا جس میں انہوں نے اتراکھنڈ کے چیف منسٹر کو کورونا کے زمانہ میں بھی مبارکباد دی ہے۔

دوسری اہم خبر جس سے یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف تنگ ہوتے شکنجہ کا اندازہ لگا سکتے ہیں وہ پارٹی جنرل سیکرٹری کے دورہ کے بعد کیبنیٹ میں بڑے بدلاؤ کا اشارہ ہے اور خبروں کے مطابق کیبنیٹ میں مودی کے قریبی مانے جانے والے اروند شرما کو بھی ٹاپ لیڈرشپ کے حکم پر شامل کیا جائے گا اور ان کے قد کو پارٹی میں بڑھایا جائے گا تاکہ آنے والے وقت میں بڑی تبدیلیوں کے موقعہ پر یوگی کے متبادل کے طور پر انہیں لایا جا سکے۔
یوگی آدتیہ ناتھ اور مودی کے بیچ ناراضگی کا پورا معاملہ کیا ہے اس کو جاننے کے لیے نیچے دی گئی لنک پر کلک کریں اور تفصیلی مضمون پڑھیں۔

Latest Indian news

Popular Stories