کرناٹک لیجسلیٹیو کونسل میں گورنمنٹ چیف وہیپ و سابق ورکنگ پریسڈنٹ کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی جناب سلیم احمد ایم ایل سی کی بیدر آمد پر جنرل سیکرٹری ضلع بیدر کانگریس کمیٹی احسن کمال پرویز نے بیدر ایرپورٹ کے روبرو ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ بعد ازیں ضلع کانگریس کمیٹی کے دفتر میں جناب سلیم احمد صاحب سے بیدر ضلع کانگریس کے تنظیمی امور کے علاوہ مسلمانوں کو درپیش ملی ، تعلیمی ، سیاسی ، سماجی ، معاشی ، تہزیبی ، تمدنی ، ثقافتی و دیگر مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے ان تمام مسائل پر حکومت سے نمائندگی کرتے ہوئے یکسوئی کا مطالبہ کیا ۔