گجرات میں بی جے پی نے ساتویں بار کامیابی حاصل کی

گاندھی نگر، 08 دسمبر (یو این آئی) حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جمعرات کو گجرات اسمبلی انتخابات میں مسلسل ساتویں کامیابی حاصل کرکے جیت کا ریکارڈ توڑ دیا ریاست کی 182 رکنی اسمبلی میں گزشتہ 27 سالوں سے حکومت کرنے والی بی جے پی اس بار 150 کا ہندسہ عبور کرنے جا رہی ہے جبکہ کانگریس کی تعداد 17 تک کم ہونے جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی اور سماج وادی پارٹی نے بالترتیب چار اور ایک سیٹ کے ساتھ اپنا کھاتہ کھولا ہے۔واضح رہے کہ 182 رکنی اسمبلی میں گزشتہ مرتبہ سال 2017 میں 22 سال حکومت کرتے ہوئے بی جے پی کو سادہ اکثریت سے سات زیادہ 99، کانگریس کو 77، اس کی اتحادی بھارتیہ ٹرائبل پارٹی کو دو، ایک نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور تین سیٹوں پر آزاد امیدواروں نے جیت حاصل کی تھی۔ 2012 کے انتخابات میں بی جے پی نے 115، کانگریس نے 61، این سی پی اور کیشو بھائی پٹیل کی گجرات پریورتن پارٹی، جو بعد میں بی جے پی میں ضم ہو گئی، نے دو، جے ڈی یو اور آزاد امیدواروں نے ایک ایک سیٹ جیتی تھی۔

Latest Indian news

Popular Stories