کرناٹک میں ایک مہینے میں کوویڈ۔19 کیسوں میں 60 فیصد کمی: وزیر صحت

بنگلور۔30/نومبر۔(ٹی ایچ جی نیوز بیورو)۔کرناٹک میں گذشتہ ایک مہینے میں کوویڈ۔ 19 کے مریضوں کی تعداد میں 60 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ وزیر صحت سدھاکر پیر کو یہ معلومات دی۔ محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 29 نومبر کی شام تک ریاست میں کوویڈ 19 کے 8,83,899 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 11,765 مریض فوت ہوچکے ہیں اور 8,47,612 افراد ٹھیک ہوگئے ہیں۔ سدھاکر نے ٹویٹ کیا، ”کرناٹک میں کوویڈ۔ 19کیسوں میں پچھلے ایک مہینے میں سب سے زیادہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ 29 اکتوبر کو 68,180 مریض زیر علاج تھے جبکہ 29 نومبر کو زیر علاج مریضوں کی تعداد 24,776 تھی۔ ریاست میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 63.6 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ ” محکمہ صحت نے بتایا کہ اتوار کے روز کرناٹک میں انفیکشن کے 1,291 کیس رپورٹ ہوئے تھے اور 15 مریضوں کی موت ہوگئی تھی۔

Latest Indian news

Popular Stories