انجینئرنگ فیس میں اضافے کا فیصلہ جلد – 25 سے 30 فیصد اضافے کا مطالبہ

بنگلور۔یکم/ستمبر۔(محمد امین نواز)۔ غیر امدادی پرائیویٹ انجینئرنگ کالجوں کی ایسوسی ایشن نے حکومت سے فیس میں 30 فیصد اضافے کی اجازت مانگی ہے۔ کرناٹک مذہبی اور لسانی اقلیتی ووکیشنل کالج ایسوسی ایشن بھی فیس میں 25 فیصد اضافہ چاہتا ہے۔ان مطالبات کا جواب دیتے ہوئے وزیر تعلیم ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن نے کہا کہ ستمبر کے دوسرے ہفتے میں ہونے والے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ میڈیکل اور ڈینٹل کورسز کے لیے ہر سال فیس پر نظر ثانی ہوتی ہے۔ لیکن پچھلے تین سالوں میں انجینئرنگ کورسز کی فیس میں کوئی نظر ثانی نہیں کی گئی۔محکمہ ہائر ایجوکیشن کے ایک عہدیدار کے مطابق فیسوں میں اضافے کا فیصلہ کرتے ہوئے کورونا وبا سے پیدا ہونے والے حالات کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔ ”ہم یقینی طور پر اس سال فیس کے ڈھانچے میں زبردست اضافے کو مسترد کر سکتے ہیں۔ تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ گزشتہ چند تعلیمی سالوں سے فیسوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس پس منظر میں فیسوں میں 10 فیصد اضافے کا امکان ہے۔تعلیمی سال 2020-21میں کامن انٹری ٹیسٹ کے ذریعے داخلہ لینے والے طلباء نے 65,360 روپے جبکہ COMED-K کے طلباء نے 1,43,748 روپے بطور فیس ادا کیے۔ کچھ نجی اداروں میں بھی، CET کے طلباء سے 58,000 روپے اور COMED-K کے طلباء سے تقریبا 2 2 لاکھ روپے وصول کیے گئے۔

Latest Indian news

Popular Stories