بیدر۔14/ستمبر۔سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ (ایڈمنسٹریشن) کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹیچرز ویلفیئر فنڈ بنگلورڈپٹی ڈائریکٹر کا دفتر،اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ بیدر راوا سمیوکتشرایا کے زیرِ اہتمام 16 ستمبر کو بھالکی کے کارنجہ رعیت کمیونٹی بھون میں صبح 10 بجے ضلعی سطح کے یوم اساتذہ اور بیسٹ ٹیچر کو ایوارڈ دینے کی تقریب منعقد کی جائے گی۔اس پروگرام کی صدارت ایشور کھنڈرے ریاستی وزیر برائے جنگلات،ماحولیات،بیدر ضلع انچارج وزیر کریں گے۔اس پروگرام میں قابل تجدید توانائی کے ذرائع اور کیمیائی کھادوں کے مرکزی وزیر مملکت بھگونت کھوبا، ریاستی وزیر برائے بلدی نظم و نسق و حج اُمور جناب محمد رحیم خان مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ پروگرام میں پوجیا ڈاکٹر بسولنگا پٹادیوورو، کے علاوہ پوجیہ ورجوتی بھانتے، اور پوجیہ راجیش پاٹل گنجاراگیکرا بھی خصوصی طورپر شریک رہیں گے۔مہمانِ اعزازی کے طورپر اوراد (بی) کے ایم ایل اے پربھو بی چوہان،بسواکلیان ایم ایل اے شرانو سلگر، بیدر جنوب کے ایم ایل اے ڈاکٹر شیلیندر کے بیلداڑے،ہمناآباد کے ایم ایل اے ڈاکٹر سدھالنگپا این پاٹل، ارکانِ قانون ساز کونسل رگھوناتھ راؤ ملکہ پورے،اروند کمار ارلی،ڈاکٹر چندر شیکھر بی پاٹل،سشیل جی نموشی،بھیم راؤ بی پاٹل اور کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمن رووف الدین کچہری والا شرکت کریں گے۔گویندر یڈی بیدرڈپٹی کمشنر،ضلع پنچایت کے چیف ایکزیکٹو آفیسر شلپا ایم۔ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چن بسونا ایس ایل،بھالکی کے فیلڈ ایجوکیشن آفیسر مظہر حسین شرکت کریں گے۔پروگرام میں لنگادلی اسکول کی معاون معلمہ گیتا کو پرائمری اسکول سیکشن میں ضلعی سطح پر سال 2023 کی بیسٹ ٹیچر کے طور پر منتخب کیا گیا۔شیواپا، میسالگا ٹانڈا اسکول کے معاون معلم،انیتا اتنور اسکول کی معاون معلمہ،آفرین فاطمہ کنگاٹی اسکول کی معاون معلمہ، راجیشوری چانگلیر اسکول کی معاون معلمہ،الورو (کے) اسکول کے ہیڈ ماسٹر شیواجی ہائیر پرائمری اسکول ڈیوژن میں دتاترے معاون معلم، بندگرواڑی (جی) اسکول،صائمہ داداگی اسکول کی معاون معلمہ،سنجیو کمار، معاون معلم، انڈدور واڑی اسکول،رام چندر الور اسکول کے معاون معلم،ستیش ہائی اسکول سیکشن میں کوڈاگاؤں اسکول کے معاون معلم،جگدیش گورا اسکول کے شریک استاد،گنیش نٹور اسکول کے معاون معلم،وینکٹ راوا گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بیدر کے فزیکل ٹیچر، کوڈمبولا کے معاون معلم مرہاری کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔




