بیدر۔یکم/ اکتوبر۔(محمد امین نواز)۔دنیا میں آنے والا ہر بچہ کچھ نہ کچھ صلاحیت ضرور لے کر آتا ہے۔ ہر بچہ منفرد ہوتا ہے،مگران کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ضرورت ہوتی ہے‘یہ ذمہ داری والدین اور استاتذہ کرام کی ہوتی ہے۔کیونکہ اکثر بچے ان ہی کے ارد گرد اپنا وقت گزارتے ہیں،اس دوران دونوں اپنی ذمہ داری احساس کرتے ہوئے بچوں میں موجود صلاحیتوں کو پرکھیں اور سامنے لائیں تاکہ انکی صلاحیتوں سے دیگر بچوں پر اثر پڑے اور بچے کی حوصلہ افزائی بھی بھر پور کی جائے تاکہ یہ بچہ اپنی صلاحیتوں کو نہ بھول سکے۔ان خیالات کا اِظہار سید مصطفی قادری سی آر پی فیض پورہ کلسٹرنے شاہین کیمپس شاہین نگر بیدر کے العزیز آڈیوٹیوریم میں محکمہ تعلیمات بیدر کی جانب سے منعقدہ فیض پورہ کلسٹر سطحی پرتیبھا کارنجی پروگرام میں اپنے افتتاحی خطاب میں کہی۔ انھوں نے کہا کہ فیض پورہ کلسٹر میں فیض پورہ‘میلور اور چدری کے مدارس پر مشتمل ہے۔ان علاقوں کے مدارس کے بچوں کیلئے تعلیمی،ادبی و مُختلف ثقافتی مقابلہ جات اس طرح ہیں جماعت اول تا ہفتم کے طلباء کیلئے زبانی یادداست،قراء تِ کلام پاک،موسیقی،فینسی ڈریس،کہانی سنانا،مصوری و رنگ سازی،اداکاری گیت،ٹڈی سے کھلونے بنانا،بھکتی گیت،فلبدیہہ تقریر، اور مزاحیہ مقابلہ جات منعقد کئے گئے۔پروگرام کے انعقاد کیلئے سی آر پی سید مصطفی قادری نے اپنے ساتھیوں حیدر علی‘عبداللہ مدثر ضلع سکریٹری آئیٹا بیدر‘اظہر علی‘ عبدالقدوس اور محمد اسد سلیم سکریٹری آئیٹا تعلقہ بیدر کے ساتھ ساتھ شاہین ادارہ جات بیدر کے ذمہ داران کا بھی اِظہار تشکر کیا جنھوں بھر پورتعاون پیش کیا۔جناب سیدخورشید احمد قادری ای سی او اُردو بیدر نے بطور مہمان خصوصی اس موقع پراپنے خطاب میں کہا کہ 1996-97میں بچوں کیلئے جو تعلیمی، ادبی و ثقافتی پوگرام منعقد کئے جاتے تھے‘اس کیلئے تعلقہ سطحی‘ضلع سطحی اور ریاستی سطحی پوگرام میں بچوں کی پوشیدہ صلاحیتو ں کو اجاگر کیا جاتا تھا۔برسو ں بعد بچوں کو اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مُظاہرہ کرنے کاموقع ملا ہے۔ انھو ں نے کہا کہ جو بچے غیر نصابی سرگرمیوں لیتے ہیں وہ نصابی سرگرمیو ں میں کسی سے پیچھے نہیں رہتے۔ بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے سہرا اساتذہ کو جاتا ہے۔مقابلوں میں کامیابی و ناکامیابی دیکھی نہیں جاتی بلکہ ان کی صلاحیتیں دیکھی جاتی ہیں۔ڈاکٹر محمد گُلسین صاحب سنئیر لیکچرر ڈائیٹ بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کرے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ پرتیبھا کارنجی مقابلوں کے ذریعے طلباء کے اندر پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے محکمہ تعلیمات عامہ بچوں کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں فنی مہارت میں بھی ماہر بنانے کے لئے مختلف پرگراموں کاانعقاد کراتا ہے جو قابلِ ستائش کام ہے اساتذہ کو چاہئے اپنے اپنے مدارس میں بچوں کو تعلیمی‘ادبی و ثقافتی تیار کرائیں تاکہ بچوں کا مستقبل تابناک ہوسکے۔اس موقع پرصدر جلسہ محترمہ مہر سُلطانہ صاحبہ ڈائریکٹر شاہین ادارہ جات بیدر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ کوویڈ وباء کی وجہ سے بچوں کیلئے تعلیمی‘ادبی و ثقافتی پروگرام نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کے چہرو ں پر ایک قسم کی مایوسی محسوس کی جارہی تھی۔ آج ان پروگراموں کی وجہ سے بچوں کے چہروں پر خوشی کی لہر دیکھی جارہی ہے۔ایک عرصہ کے بعد اساتذہ کرام اپنے اپنے مدارس کے طلباء کو ان مقابلوں کیلئے بہت ہی بہتر تیاری کرکے لائے ہیں۔ انہوں نے ملک کی تہذیب اور ثقافت کے تحفظ کے لئے اساتذہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک ماں صرف ایک بچے کی پرورش کرتی ہے جبکہ ایک معلم ایک معاشرے اور ملک کے نونہالوں کی تربیت کرتا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اساتذہ کا مقام کیا ہے بچے ویسے قدرتی طور پر معصوم ہوتے ہیں لیکن ان کی معصومیت میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں اگر اساتذہ بچے کی پوشیدہ صلاحیتوں کو پہچان کر اسے نکھار نے میں مدد کریں تو عین ممکن ہے کہ آج کے یہ معصوم بچے کل ملک کی تعمیر نو میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔ انھو نے کہا کہ ایک سنگ تراش جس طرح بے جان پتھرکو فنی مہارت کے ذریعے سے خوب صورت مورتی میں تبدیل کردیتا ہے اسی طرح اساتذہ اپنے عمدہ علم اور فن کے ذریعے ایک سماج کو نکھار سکتے ہیں،قابلیت اور ہنرمندی پیداکرنے کے لئے بچوں کو تہذیب اور تمدن کی تعلیم دیں ہماری تہذیب ہی بچوں کی قابلیت اور ہنرمندی کے لئے نمایاں کردارادا کرسکتی ہے۔اس موقع پر صدر جلسہ محترمہ سُلطانہ صاحبہ‘ مہمانانِ خصوصی جناب سید خورشید قادری صاحب ای سی او اُردو محکمہ تعلیمات عامہ بیدر‘مرزا انصار اُللہ بیگ صاحب صدر کرناٹک راجیہ اُردو ٹیچرس اسو سی ایشن ضلع بیدر‘جناب شیخ مسیح الدین صاحب اعزازی صدر کرناٹک راجیہ اُردو ٹیچرس اسو سی اسیشن ضلع بیدر‘جناب حیدر علی صاحب خازن کرناٹک راجیہ اُردو ٹیچرس اسو سی ایشن بیدر‘محمد احمد علی بی آر پی بیدر کی شالپوشی کی و گلپوشی کرکے ان کا استقبال کیا گیا۔مقابلہ جات میں انعاماول حال کرنے والے طلباء و طالبات میں اسنادات کے ساتھ مومنٹو‘انعام دوم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں میڈل اور انعام سوم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات سلور میڈل مہمانانِ خصوصی کے ہاتھوں تقسیم کئے گئے۔ فیض پورہ‘میلور اور چدری فیض پورہ کلسٹر کے مدارس کے طلباء جنھوں نے مقابلہ جات میں حصہ لیا تمام کو قلم ترغیبی انعام کے طورپر دیا گیا۔ پروگرام کا آعاز معصوم کم عمر محمد سہیل انعامدار اور محمد صہیب انعامدار کی خوش الہان قراء تِ کلاک پاک سے کیا گیا۔جبکہ جناب سید مصطفی قادری سی آر پی کے اِظہار تشکر پر پروگرام اختتام کو پہنچا۔
فیض پورہ کلسٹرسطحی پروگرام: ”کورونا وباء کے بعد پرتیبھا کارنجی پروگرام کے انعقاد سے بچوں میں خوشی و مسکراہٹ دیکھی گئی”-بچوں کی صلاحیت کو ابھارنے میں والدین اور اساتذہ کا بنیادی کردارہوتا ہے۔مہر سلطانہ
By y admin




