فیمی بیدر کونسل کا مشاورتی اجلاس

بیدر۔ 23/مارچ۔(ٹی ایچ جی نیوز بیورو)۔محمد شفیع الدین روشن ضلعی سکریٹری فیمی بیدر کے پریس نوٹ کے مطابق مسلم تعلیمی اداروں کا قومی وفاق فیمی بیدر کونسل بتاریخ 24مارچ بروز چہار شنبہ 2021ء؁، بوقت بعد نماز مغرب 7:00بجے شام، بمقام وزڈم پی یو کالج گرلس کیمپس عقب اردو ہال تعلیم صدیق شاہ بیدر میں ایک مشارتی اجلاس منعقد کرنے جا رہا ہے جس میں ضلع بیدر کے تمام مسلم تعلیمی اداروں کے ذمہ داران کو اس خصوصی اجلاس میں مدعو کرتے ہوئے خوشی و مسرت محسوس کرتے ہیں۔ کووڈ۔19کے بعد مسلم تعلیمی ادارے مختلف مسائل سے دوچار ہیں، نیو ایجوکیشن پالیسی اور اس کے چیالنجس، NIOS(National Institut of open schooling) و دیگر اہم قانونی، مالیاتی اور نئی تعلیمی ضرورتیں اور مسائل زیر بحث آئیں گے۔ جناب محمد آصف الدین سکریٹری فیمی کرناٹک نے ضلع بیدر کے تمام مسلم تعلیمی اداروں کے ذمہ داران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مسلم تعلیمی اداروں کا ملکی وفاق فیمی ہے، یہ ایک واضح پالیسی پروگرام رکھتا ہے، لہذا اس اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں اور اپنی آمد کی اطلاع اس نمبر 9008066363پر ضرور دیں تاکہ انتظامات میں سہولت ہو۔ تمام شرکاء کے لیے بعد اجلا س طعام کا انتظام ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories