پہلگام دہشت گردانہ حملے پر سی ڈبلیو سی کی اہم میٹنگ شروع

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں کانگریس کی اعلیٰ ترین پالیسی ساز تنظیم کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ پارٹی ہیڈکوارٹر میں شروع ہوگئی ہے اس کی صدارت کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کررہے ہیں مسٹر کھڑگے کے علاوہ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، پارٹی کے جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینوگوپال، پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اور پارٹی کے دیگر اہم لیڈران میٹنگ میں موجود ہیں۔ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اپنا امریکہ کا دورہ درمیان میں چھوڑ کر جمعرات کی صبح اس میٹنگ میں شرکت کے لیے یہاں پہنچے ہیں۔سی ڈبلیو سی کی میٹنگ شروع ہوتے ہی پہلگام دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کو خاموش خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

Latest Indian news

Popular Stories