کرناٹک: گلبرگہ ضلع میں زلزلہ

بیدر۔18/جنوری۔شمالی کرناٹک کے گلبرگہ ضلع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 3.4 ناپی گئی۔صبح 9 بج کر 48 منٹ پر تقریباً پانچ سیکنڈ تک آنے والے اس زلزلے سے بینکان ہلی اور آس پاس کے علاقوں میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے ایک ٹویٹ جاری کرکے زلزلے کی تصدیق کی۔ضلعی حکام نے مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ٹیمیں ان مقامات پر بھیج دی ہیں جہاں زلزلہ آیا ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی گھبرانے کی اپیل کی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو گلبرگہ ضلع کا دورہ کرنے والے ہیں، حکام اس سے پریشان ہیں۔

Latest Indian news

Popular Stories