کرناٹک کے بسواکلیان میں شرپسندعناصر نے مسجد پر زعفرانی پرچم لہرا یا،پولیس ملزمان کی تلاش میں مصروف

بیدر۔22/ستمبر۔۔شرپسند عناصر نے بیدر ضلع کے بسواکلیان تعلقہ کے دانور گاؤں میں واقع جامع مسجد پر بھگوا جھنڈا لہرا دیا۔ جس کی ویڈیو اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ معلومات کے مطابق شرارتی عناصر نے یہ جھنڈا گاؤں کا امن خراب کرنے کی نیت سے لہرایا ہے۔واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ضلع پولیس نے نامعلوم شرپسندوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے اور تحقیقات جاری ہے۔ چونکہ معاملہ سنگین تھا اور علاقے میں کشیدگی پھیل سکتی تھی، اس لیے ضلع کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی وائی ایس پی) جے ایس نیامی گوڑا نے دونوں برادریوں کے رہنماؤں کے درمیان امن میٹنگ بلائی۔پولیس اہلکاروں نے اہل علاقہ کو سمجھایا اورکشیدگی کو کم کیا۔ پولیس افسران نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے کمیونٹی رہنماؤں کو یقین دلایا کہ وہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر لیں گے۔ پولیس ٹیمیں ملزمان کی تلاش میں مصروف ہیں۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!