کسی بھی کسان کو بے دخل نہیں کیا جائے گا: وزیر اعلیٰ

بیدر۔30/اکتوبر۔ وجئے پور(بیجاپور) ضلع کے ٹیکوٹا تعلقہ کے ہونواڈا گاؤں کے کسانوں کے ایک حصے نے الزام لگایا ہے کہ ان کی زمین کو وقف جائیداد کے طور پر نشان زد کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر سدارامیا نے واضح کیا کہ کسی بھی کسان کو بے دخل نہیں کیا جائے گا اور انہیں جاری کردہ نوٹس واپس لے لیا جائے گا۔ دریں اثنا کرناٹک بی جے پی کے صدر بی وائی ویجیندر نے کہا کہ یہ مسئلہ صرف وجئے پور ضلع تک محدود نہیں ہے اور مزید کہا کہ ریاستی حکومت اب کسانوں کے صبر کا امتحان لے رہی ہے۔ سدارامیا نے بنگلورو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر محصول کرشنا بائرے گوڑا، صنعت اور وجئے پور ضلع کے انچارج وزیر ایم بی پاٹل اور وزیر وقف بی زیڈ ضمیر احمد نے ایک پریس کانفرنس میں اس معاملے پر وضاحت دی تھی۔ دریں اثنا، ویجیندر نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر کسانوں سے زمین چھین لی گئی تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ بی جے پی لیڈر نے کہا ”ہم اپنے کسانوں کے تحفظ کے اپنے عزم پر قائم ہیں اور ان کے ساتھ مزید ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔“ وزیر ضمیر احمد کو نشانہ بناتے ہوئے ویجیندرا نے کہا ”ضمیر کا دعویٰ ہے کہ اس نے سرکاری افسران کو راتوں رات زمینی ریکارڈ تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔یہ کانگریس حکومت کی کسان مخالف پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے۔ یہ انتہائی تشویشناک ہے۔ویجیندر نے ‘X’ پر پوسٹ کیا” یہ سب کچھ وزیر اعلیٰ کی مکمل معلومات کے ساتھ ہوا، جیسا کہ وزیر ضمیر احمد نے اپنی تقریر میں اشارہ کیا۔چیف منسٹر سدارامیا اور دیگر کانگریسی وزراء کی خاموشی بڑی بات ہے۔ انہوں نے کسانوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے بجائے اپنی ناک کے نیچے اس جرم کو فروغ دیا ہے۔ یہ خاموشی ایک پریشان کن پیغام دیتی ہے کہ حکومت کرناٹک کے کسانوں کی فلاح و بہبود اور حقوق پر اقلیتوں کے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتی ہے”۔

Latest Indian news

Popular Stories