کرناٹک کے ٹمکور میں حجاب پر پابندی کے خلاف اسلامی شعار ‘ اپنے جمہوری و دستوری بنیادی حق کیلئے آواز بلند کرنے والی 10 سے زائد طالبات پر پولیس نے ایف آئی آر درج کی

ٹمکور – کرناٹک کے ٹمکور میں طالبات حجاب پر پابندی کے خلاف اپنے جمہوری و دستوری بنیادی حق کیلئے آواز بلند کرنے والی 10 طالبات پر پولیس نے ایف آئی آر درج کی – پولیس کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر 10 طالبات کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ یہ طالبات 17 فروری کو ٹمکور میں گرلز ایمپریس گورنمنٹ پی یو کالج کے باہر حجاب کے اصول کے خلاف احتجاج کر رہی تھیں۔ ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 143، 145، 188 اور 149 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دوسری طرف کرناٹک حجاب تنازعہ جمعہ کو بھی حل نہیں ہو سکا۔ کیس کی اگلی سماعت 21 فروری کو ہوگی۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!