وزیر اعظم مودی سب کچھ جانتے ہوئے بھی ریونا کے لیے ووٹ مانگا ۔اویسی

بیدر۔ 30/ اپریل۔ سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونا کا نام خواتین کے قابل اعتراض ویڈیو بنانے کے الزام میں آنے کے بعد سیاسی ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ ایک طرف جہاں انتظامیہ اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے وہیں دوسری طرف تمام اپوزیشن پارٹیوں نے جنتا دل (سیکولر) اوروزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پراجول ریونا سے متعلق ہزاروں ویڈیوز گردش کر رہے ہیں۔
ادھر اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ سب کچھ جانتے ہیں، لیکن اس کے بعد بھی انہوں نے ریوانا کے لیے مہم چلائی۔

اسدالدین اویسی نے کہا ’’وزیراعظم نریندر مودی، منگل سوتر کی بات نہ کریں۔ ہاتھرس میں دلت لڑکی کی عصمت دری کرنے والا شخص بی جے پی سے تھا۔ جموں میں آصفہ کی عصمت دری کرنے والے کا تعلق بی جے پی سے، گجرات میں بلقیس بانو کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو چھوڑ دیا گیا۔ آپ ایک اور مثال لیں۔ پراجول ریوانا نے کرناٹک میں دو ہزار ویڈیو بنائے۔ "اس میں ایک گھریلو خاتون، ایک 70 سالہ خاتون، ایک پولیس افسر اور ایک ٹی وی اینکر کی ویڈیوز سمیت بہت سی ویڈیوز شامل ہیں۔” انہوں نے مزید کہا "وزیر اعظم مودی بھول گئے ہیں کہ جس شخص کے لیے آپ ووٹ مانگ رہے ہیں، اس نے خواتین کی زندگیاں تباہ کر دی ہیں۔ وزیر اعظم مودی خواتین کی طاقت کی بات کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ میں مسلم خواتین کا بھائی ہوں۔ معذرت، لیکن ہمیں ایسا بھائی نہیں چاہیے۔ حیرت کی بات ہے کہ وزیر اعظم مودی جانتے تھے کہ پرجول ریوانا ایسی حرکتیں کرتے ہیں۔ اس کے بعد بھی وزیر اعظم مودی نے ریونا کے لیے ووٹ مانگے

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!