جامعہ نورالاسلام چٹگوپہ کے جلسہ دستار بندی کے پوسٹر کا رسم اجراء

بیدر – 25/ ستمبر – جامعہ نورالاسلام چٹگوپہ کے جلسہ دستار بندی کے پوسٹر کا رسم اجراء عمل آیا واضح ہو کہ بتاریخ 30 سپٹمبر بروز ہفتہ بعد نماز مغرب تا عشاء بمقام محمود گارڈن فنکشن ہال نزد نیو بس اسٹانڈ چٹگوپہ جلسہ دستار بندی حفاظ کرام منعقد کیا جا رہا ہے جس کے مہمان خصوصی حضرت مولانا ڈاکٹر محمد اسجد قاسمی ندوی دامت برکاتہم شیخ الحدیث جامعہ عربیہ امدادیہ مرادآباد یو پی ہوں گے ان شااللہ حضرت کے ہاتھوں 9 حفاظ کرام کی دستار بندی عمل میں آئے گی ان کے علاوہ عالی جناب محترم محمد رحیم خان ریاستی وزیر برائے بلدی نظم و نسق و حج امور حکومت کرناٹک بھی مہمان خصوصی ہوں گے- خواتین کے لئے پردہ کا انتظام رہے گا- مولانا محمد تصدق ندوی بانی ومہتمم نے تمام مرد و خواتین سے کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست کی ہے-

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!