سائنس کی طرف دلچسپی پیدا کرنے کے لئے خصوصی اسکیم

بیدر۔ 23/مارچ۔(ٹی ایچ جی نیوز بیورو)۔ سرکاری اسکولوں میں گریجویٹ اساتذہ کی کمی ہے۔ ابتدائی اور ثانوی وزیر تعلیم سریش کمار نے یہ بات بتائی۔ قانون ساز کونسل میں وقفہ سوالات کے دوران انہوں نے بی جے پی کی بھارتیہ شیٹی کو بتایا کہ سائنس مضامین کے 10 ہزار سے زیادہ اساتذہ کی تقرری کا عمل جاری ہے۔ اب تک 3,389 سائنس اساتذہ کو مقرر کیا گیا ہے۔ باقی 6,611 عہدوں پر جلد تقرری کی جائے گی۔ مقررہ اصولوں کے مطابق اساتذہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے تقرری میں تاخیر ہوئی ہے۔ سرکاری اسکولوں کے طلبا میں سائنس میں دلچسپی پیدا کرنے کے لئے خصوصی منصوبے تیار کیے جارہے ہیں۔ادھر ایوان میں قائد حزب اختلاف ایس آر پاٹل نے کہا کہ اگر وہ کسی بھی طالب علم سے پوچھتے ہیں تو وہ آئی اے ایس، آئی پی ایس، ڈاکٹر اور انجینئر بننے کا خواب دیکھتے ہیں۔ لیکن بہت کم ایسے طالب علم ہیں جو سائنسدان بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ ہمیں ان حالات کو بدلنا ہوگا۔بی جے پی کے چڈانند گوڑا کے سوال پر وزیر تعلیم نے کہا کہ سرحدی اضلاع میں سرکاری اسکولوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ اس پر چڈانند گوڑا نے کہا کہ سرحدی اضلاع میں اساتذہ کی پچاس فیصد سے زیادہ جائیدادیں خالی ہونے کی وجہ سے بہت سارے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ منظور شدہ پوسٹوں میں 100فیصدبھرتی کی جانی چاہئے۔ بہت سارے اسکولوں میں صرف 2 اساتذہ 80-90 طلباء کے لئے کام کر رہے ہیں۔وزیر تعلیم نے کہا کہ سرحدی اضلاع میں مقرر اساتذہ میں شمولیت کے صرف چند ماہ بعد تبادلہ ہو رہا ہے۔ اس کی وجہ سے، وہاں اور بھی جائیدادیں خالی ہیں۔ وزیر کے اس جواب پر اسپیکر بسواراج ہورٹی نے کہا کہ خدمت کے قواعد کے تحت ایسی منتقلی پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories