کوویڈ ویکسین لینے کے بعد ہی طلبہ کلاس روم میں جائیں۔ ویکسین مخالف پی آئی ایل پر ہائی کورٹ نے دیا مشورہ

بنگلورو۔4/ستمبر۔ دوسرے تعلیمی اداروں کی طرح آیورویدیک کالج میں طلباء کے لئے کوویڈ ویکسینیشن لازمی کیے جانے کے خلاف ہائی کورٹ میں ایک مفاد عامہ کی عرضی (پی آئی ایل) داخل کی گئی تھی جس پر تبصرہ کرتے ہوئے عدالت نے حکم دیا کہ ویکسینیشن لگانے کے بعد ہی طلباء اپنی کلاسس میں شامل ہوں۔ یہ پی آئی ایل ڈاکٹر سرینواس کوکیلا اور دوسروں نے داخل کی تھی جس پر تبصرہ کرتے ہوئے ہائی کورٹ بینچ نے کہا کہ خود ایک ڈاکٹر کی طرف سے اس طرح کی عرضی داخل کرنا حیرت انگیز بات ہے۔ پولیو ویکسین کے سلسلے بھی اسی طرح کی مخالفت کی گئی تھی۔ لیکن جن ممالک میں مخالفت ہورہی تھی وہاں پر ابھی تک پولیو کی بیماری باقی ہے۔ ویکیسن جو ہوتا ہے وہ انسانیت کی زندگی بچانے کے لئے ہوتا ہے۔ طلبہ کو چاہیے کہ وہ ویکسینیشن کے بعد ہی کلاس روم میں حاضر ہوں۔اس دوران اس عرضی کو مزید سماعت کے لئے کووڈ معاملات کے لئے مخصوص بینچ کے حوالہ کیا گیا۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!