آج کی ہنگامہ خیز دنیا عالمی مساوات،اخلاقیات، انسانی اور منصفانہ اصولوں پر مبنی نہیں بلکہ طاقت اور دوہرے معیارات پر ہیں۔: ڈاکٹرایرج الہٰی

نئی دہلی،23 اپریل (یو این آئی) عدم تحفظ اور جنگ انسانی زندگی کو پہلے سے کہیں زیادہ خطرہ قرار دیتے ہوئے ہندوستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹرایرج الہٰی نے کہا کہ آج کی ہنگامہ خیز دنیا عالمی مساوات اخلاقیات، انسانی اور منصفانہ اصولوں پر مبنی نہیں ہیں بلکہ طاقت اور دوہرے معیارات پر مبنی ہیں یہ بات انہوں نے ایران کے یوم افواج کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے مہمانان اور معززین کوخوش آمدیدکہتے ہوئے کہاکہ، ایسی دنیا میں جہاں عدم تحفظ اور جنگ انسانی زندگی کو پہلے سے کہیں زیادہ خطرہ بناتی ہے، جس کو روکنے کے لیے مضبوط فوجی طاقت موجود ہے اور خطرات سے نمٹنا نہ صرف ناگزیر ہے بلکہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ڈاکٹرایرج الہٰی نے کہاکہ دنیا کی عصری تاریخ نے کئی تنازعات دیکھے ہیں۔ حالیہ دہائیوں میں ہم نے یورپ، ایشیا اور افریقہ میں کئی جنگیں دیکھی ہیں۔ایسے حالات میں اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنی خود مختار، خود انحصار اور مضبوط مسلح افواج کے ساتھ مغربی ایشیائی خطے میں استحکام اور سلامتی کا لنگر ہونے پر فخر ہے۔ایرانی سفیرنے کہاکہ تمام پڑوسی ممالک اور دنیا کے لیے ایران کی مسلح افواج کا پیغام امن، دوستی اور سلامتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کا نقطہ نظر امن، دوستی اور تعاون پر مبنی ہے جوکسی بھی خطرے کے خلاف اپنی سلامتی اور قومی مفاد کا بھرپور دفاع کرتا ہے۔اسی نظریے کے تحت حالیہ دنوں ایران کو بین الاقوامی قانون کے مقررہ اصولوں کے دائرے میں صیہونی حکومت کے خلاف حفاظتی اقدامات کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔ڈاکٹرایرج الہٰی نے کہاکہ ایران نہ صرف دہشت گردی کا مقابلہ کرتا ہے بلکہ خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں اپنی طویل ساحلی پٹی کے ساتھ دنیا کی توانائی کی حفاظت کو یقینی بنانے میں منفرد کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایران نے ہمیشہ باہمی تعاون اور ہمدردی پر زور دیا ہے۔ ساحلی ممالک کسی غیر ملکی افواج کی موجودگی کے بغیر واٹر زون اور توانائی کے مرکز کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ہندوستان اورایران کے تاریخی روابطہ کاذکرکرتے ہوئے ایرانی سفیرنے کہاکہ تاریخی اور ثقافتی رشتوں نے پوری تاریخ میں ایران اور ہندوستان کی دو عظیم قوموں کو اکٹھا کیا ہے۔ مزید برآں بحر ہند نے دو دوست ممالک کو آپس میں جوڑا ہے اور باہمی تعلقات کی بنیاد فراہم کی ہے۔تقریب کوخطاب کرتے ہوئے انڈین آرمی انٹیلی جنس کے چیف لیفٹیننٹ کرنل آرایس رمن نے دونوں مممالک کے دوستانہ تعلقات پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ایران اورہندوستان کی دفاعی طاقت دنیا میں منفردشناخت رکھتی ہے اوراس کی وجہ یہ ہے کہ دونوں ممالک کانقطہ نظرامن،استحکام اورتعاون کاپیغام دیتاہے۔مسٹررمن نے ایران آرمی کے لئے نیک خواہشات کاظہارکرتے ہوئے ایرانی سفیراور ایران کے شہریوں کو مبارکباد پیش کی۔ایرانی سفارت خانہ میں ڈیفنس اتاشی کرنل حسن مومنی نے اپنے خطاب میں کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے بانی انقلاب اسلامی کی رہنمائی اور رہبر انقلاب اسلامی کی دانشمندانہ قیادت میں ترقی کا سفر شروع کیا۔انہوں نے کہاکہ ایرانی آرمی نے دفاعی پرزہ جات اور ساز و سامان کی تیاری میں ایک بڑا قدم اٹھایاہے۔ مزید برآں، اسلامی جمہوری کی فوج نے تکنیک، حکمت عملی اور نظریات کے میدان میں موثر اقدامات کیے ہیں۔مسٹرمومنی نے کہاکہ ایران کی فوج نے اپنے زیادہ تر مقاصد کو حاصل کرنے اور آئین کے دائرہ کار میں رہ کر اس کو تفویض کردہ مشن کو پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔تقریب کے اختتام پرنئی دہلی میں ایران کے دوست ممالک کے سفارتخانوں میں موجود ملٹری اتاشی نے ایرانی سفیرڈاکٹرایرج الہٰی اورڈیفنس اتاشی کرنل حسن مومنی کے ساتھ گروپ پوزدے کردوستی کاپیغام دیا۔واضح رہے کہ ایرانی آرمی کے قومی دن کی مناسبت سے یہاں ایرانی سفارتخانے کے زیراہتمام ایک پروقارتقریب کاانعقادکیاگیاجس میں انڈین آرمی انٹیلی جنس کے چیف آرایس رمن سمیت نئی دہلی میں موجودایران کے تمام دوست ممالک کے ملٹری اتاشی نے شرکت کی اوراسلامیہ جمہوریہ کومبارکباددی۔ غور طلب ہے کہ بانی انقلاب اسلامی امام خمینی ؒ نے18اپریل 1979 کو ایرانی آرمی کا قومی دن قرار دیا تھا۔اسی مناسب ہر سال اس دن یوم افواج کے طور پر منایا جاتا ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!